اساتذہ کے مسائل پر کمیٹی کی رپورٹ پر میٹنگ جاری،محمد رفیع نے کہا : فیصلے حق میں ہوں گے

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار حکومت کی 9 ستمبر کو قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی رپورٹ پر محکمہ میں آج میٹنگ جاری ہے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔ اجلاس میں اساتذہ کی خدمات کی تسلسل، تنخواہوں کا تحفظ، ترقی، تنخواہ میں فرق اور ترجیحی معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے۔

کمیٹی کے قیام سے اساتذہ میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صوبائی صدر محمد رفیع نے کہا کہ وہ مسلسل کمیٹی کے ارکان اور محکمہ کے افسران سے رابطے میں ہیں۔ رفیع نے اعتماد ظاہر کیا کہ محکمہ اساتذہ کے حق میں فیصلہ کرے گا۔

صوبائی کمیٹی رکن نسیم اختر نے کہا کہ یہ قدم اساتذہ کے پرانے مسائل کے حل کی سمت میں تاریخی ثابت ہوگا۔

کمیٹی کے اراکین تھے

ڈائریکٹر، پرائمری ایجوکیشن (صدر)

پنکج کمار، مشیر

منورنجن کمار، ڈائریکٹر (انتظامی)

امریش کمار مشرا، مشترکہ سیکرٹری

امت کمار، علاقائی ایجوکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر، سہرسا

سنجے کمار چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر

عبدالسلام انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر (ما.شی.)

سنجے کمار سنگھ، داخلی مالی مشیر

یوگیش کمار، ضلع ایجوکیشن افسر، گوپال گنج

ذرائع کے مطابق، محکمہ کی میٹنگ میں جلد ہی اساتذہ کے حق میں فیصلے کے امکان ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ

جے ڈی یو کا دعویٰ: اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز، تنظیمی توسیع کو عوامی اعتماد کی جیت قرار دیا

جنتا دل (یونائیٹڈ) (جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے رکن خاندان