بہار حکومت کا بڑا اعلان: اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم میں اب سود نہیں، قسطوں کی مدت بڑھا دی گئی

انصاف ٹائمس ڈیسک

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت اعلیٰ تعلیم کے لیے دی جانے والے تعلیمی قرض کو اب سود سے آزاد کر دیا ہے۔ پہلے عام درخواست گزاروں کو 4% سود دینا پڑتا تھا، جبکہ خواتین، معذور اور ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے یہ شرح 1% تھی۔ اب تمام درخواست گزاروں کے لیے سود 0% کر دیا گیا ہے۔

نتیش کمار نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (پہلے ٹوئٹر) پر کہا کہ اس فیصلے سے ریاست کے طلبہ کا حوصلہ بڑھے گا اور وہ اعلیٰ تعلیم میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب 2 لاکھ روپے تک کے تعلیمی قرض کو 60 ماہ (5 سال) میں واپس کرنے کا جو اصول تھا، اسے بڑھا کر 84 ماہ (7 سال) کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 2 لاکھ روپے سے زائد قرض کو 84 ماہ سے بڑھا کر 120 ماہ (10 سال) میں واپس کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

اسکیم کی اہم خصوصیات

اعلیٰ تعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ روپے تک قرض۔
تمام طلبہ کے لیے سود صفر۔
2 لاکھ روپے تک کے قرض کی قسطیں 7 سال، 2 لاکھ سے زائد قرض کی قسطیں 10 سال۔
قرض کی ادائیگی کورس مکمل ہونے کے ایک سال بعد یا ملازمت شروع ہونے کے چھ ماہ بعد، جو بھی پہلے ہو، شروع ہوگی۔
بروقت ادائیگی پر 0.25% اضافی رعایت۔

اہلیت

درخواست گزار کا بہار کا مستقل رہائشی ہونا ضروری۔
12ویں جماعت یا مساوی تعلیمی قابلیت حاصل ہو۔
عمر 25 سال تک (خصوصی صورتوں میں چھوٹ دستیاب)۔
صرف سرکاری منظور شدہ اداروں میں داخلہ لینے والے طلبہ اہل ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

1.ضلع رجسٹریشن اور مشاورت مرکز (DRCC) میں رجسٹریشن کریں۔
2.اس کیلئے DRCC سے اپائنٹمنٹ کی تاریخ حاصل کریں۔
3.ضروری دستاویزات کے ساتھ DRCC جائیں اور جمع کروائیں۔
4.بینک اور حکام کی جانچ کے بعد اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ جاری ہوگا۔
5.بینک میں تمام رسمی کارروائی مکمل کر کے قرض حاصل کریں۔

یہ اعلان اسمبلی انتخابات سے پہلے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے نتیش سرکار نے 125 یونٹ مفت بجلی، سماجی تحفظ پینشن میں اضافہ اور تعلیم کے شعبے میں کئی دیگر بڑے فیصلے کیے ہیں۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ سود سے آزاد قرض اور طویل قسطوں کی سہولت سے طلبہ اور ان کے اہل خانہ پر مالی بوجھ کم ہوگا، جس سے وہ اعلیٰ تعلیم میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے اور ریاست میں تعلیمی معیار بلند ہوگا۔

بہار سرکار کی یہ پہل ریاست کے طلبہ کے لیے ایک بڑی راحت ثابت ہوگی اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی رکاوٹوں سے آزاد کرے گی۔

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو