مظفرپور ملک میں نمبر-ون: INSPIRE ایوارڈ رینکنگ میں تاریخ رقم، 7,403 طلبہ نے بھیجے انوویشن آئیڈیاز

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار کے ضلع مظفرپور نے سائنس اور تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں پورے ملک میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارت سرکار کی وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی اہم اسکیم INSPIRE (MANAK) ایوارڈ کی قومی رینکنگ میں مظفرپور نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

اس بار ضلع کے 7,403 طلبہ نے اپنے انوویشن آئیڈیاز پیش کیے، جو ملک کے کسی بھی ضلع کی طرف سے دی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ضلع بلکہ پورے بہار کے لیے فخر کی بات سمجھی جا رہی ہے۔

ملک گیر فہرست میں بنگلورو اربن (7,306 آئیڈیاز) دوسرے اور کرناٹک کا باگلکوٹ (6,826 آئیڈیاز) تیسرے نمبر پر رہا۔ وہیں جئے پور (6,311)، لکھنؤ (6,182)، ویشالی (5,805)، ہردوئی (5,544)، الہ آباد (5,507)، پرتاپ گڑھ (5,380) اور اناؤ (5,051) دیگر نمایاں اضلاع میں شامل ہوئے۔

خاص بات یہ ہے کہ بہار کے مظفرپور اور ویشالی دونوں اضلاع نے ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنائی۔

ضلع تعلیمی افسر کمار اروند سنہا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا “مظفرپور نے پورے ملک میں پہلا مقام حاصل کر کے بہار کا وقار بڑھایا ہے۔ یہ ہمارے طلبہ کی صلاحیت اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ آنے والے برسوں میں ہم مزید بچوں کو اس اسکیم سے جوڑنے کی کوشش کریں گے۔”

کیا ہےINSPIRE اسکیم کا مقصد؟

اس INSPIRE (Innovation in Science Pursuit for Inspired Research) کا اصل مقصد بچوں میں تخلیقی سوچ اور سائنسی فکر کو فروغ دینا ہے۔

اس میں جماعت 6 سے 10 تک کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔

منتخب طلبہ کو اپنے آئیڈیا کو ماڈل میں بدلنے کے لیے 10,000 روپے کی مالی مدد دی جاتی ہے۔

ماڈلز کی نمائش ضلع، ریاست اور پھر قومی سطح پر کی جاتی ہے۔

بہترین 60 انوویشنز صدر جمہوریہ ہند کی موجودگی میں راشٹرپتی بھون میں پیش کیے جاتے ہیں اور بچوں کو صدرِ جمہوریہ خود ایوارڈ سے نوازتے ہیں۔

مظفرپور سے آنے والے آئیڈیاز میں آبی تحفظ، قابلِ تجدید توانائی، ماحولیات کا بچاؤ، معذور افراد کے لیے آلات اور دیہی زندگی کو آسان بنانے والی ٹیکنالوجی جیسے موضوعات نمایاں رہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سوچ مستقبل میں سماج اور ماحول دونوں کے لیے بڑے بدلاؤ کا سبب بنے گی۔

مظفرپور کا پہلا اور ویشالی کا چھٹا مقام یہ ثابت کرتا ہے کہ بہار کے بچوں میں تخلیق اور جدت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو