مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نکاح سے جڑی ہوئی ہر چیز میں سادگی کواپنائیں

مسلمانان ہند کو حضرت امیر شریعت مولانا محمدولی رحمانی کی گراں قدر نصیحت

مروجہ جہیزنے اسلامی معاشرہ کوسخت نقصان پہنچایاہے ،اور نکاح کے نظام میں جن رسموں کو اختیار کرلیاگیاہے ان کی وجہ سے مسلمانوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہاہے،ضرورت ہے کہ رسم ورواج سے پاک اسلامی نظام نکاح کو معاشرہ میں فروغ دیاجائے ،یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ ولیمہ سنت ہے اور حضورﷺ کی ہر سنت ہمارے سر آنکھوں پر ہے ،لیکن ولیمہ کے مسنون ہونے کا حوالہ دے کرلمبی چوڑی دعوتیں کرنا،دولت کی نمائش کرنا ، غریبوں کادل دکھانااور غیر شرعی اور بے ہودہ طور طریقے اختیار کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ،مسلمانوںکو چاہئے کہ وہ نکاح سے جڑی ہوئی ہر چیز میں سادگی کواپنائیں اور اتباع سنت و شریعت کی راہ پر چلیںکہ اسی میں ان کی کامیابی اور سرخروئی ہے، ان خیالات کااظہار امیر شریعت حضرت مولانا سید محمد ولی صاحب رحمانی دامت برکاتہم نے اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈکی جانب سے منعقدہ سہ روزہ کانفرنس کی دوسری نشست میں فرمایا، حضرت امیر شریعت کانفرنس کی صدارت فرمارہے تھے، اورانہوں نے اخیر میں اپنی صدارتی تقریر میں ملت اسلامیہ کو اہم پیغام دیتے ہوئے یہ فرمایا کہ اصلاح معاشرہ کمیٹی نکاح کو سادہ اورآ سان بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے،اس میں پوری ملت کو دلچسپی لینی چاہیے،اور اصلاح کی طر ف سب سے پہلے خودقدم آگے بڑھاناچاہئے۔
۲۰؍مارچ کو سہ روزہ آن لائن کانفرنس کی دوسری نشست را ت ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہو کر گیارہ بجے تک جاری رہی، ابتداء میں مولانا جمال عارف ندوی( کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی، ضلع ناسک) اور مولانا مفتی سعید الرحمٰن فاروقی (رکن آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ)نے خطاب فرمایا،اور نکاح کے رسوم و رواج کے سلسلے میںمسلمانوں کو توجہ دلائی، اس کے بعد گجرات کے معروف عالم دین مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی نے تفصیلی خطاب کیا، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی نظام نکاح کوپیش فرمایا، اس نشست میں مولانا عبیداللہ خاں صاحب اعظمی اور ڈاکٹر سعود عالم قاسمی صاحب کو بھی شرکت کرنی تھی لیکن سفر اور بیماری کے عذر کی وجہ سے یہ دونوں حضرات شرکت نہیں کر سکے،اب ان شاء اللہ مولانا عبیداللہ خاں اعظمی صاحب کاخطاب کانفرنس کی اختتامی نشست میں ہوگا۔
اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈاس با ت کے لیے کوشاں ہے کہ نکاح کو سادہ اورآسان بنانے کی مہم پورے ملک میں جاری ہو،اور زمینی سطح پر اس طرح فضا ہموار کی جائے کہ جہیز کی رسم اوردیگر خرافات اوررواج کی چیزیں ختم ہوجائیں اور اسلام کا صاف وشفاف نظام نکاح روبہ عمل لایا جا سکے۔
اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی،یہ دوسری نشست رات گیارہ بجے حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم کی دعا پر اختتام پذیر ہوئی، اس نشست میں بحیثیت مہمان خصوصی مولانا محمود دریا بادی ( رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)اورمولانا عبدالشکور قاسمی ( رکن آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ،کیرا لا ) شریک رہے۔

دربھنگہ کے دانی میں گونجا پیامِ سیرت، 600 طلبہ نے اسلامی کوئز میں دکھایا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ

دانی، دربھنگہ۔ نئی نسل کو دینی تعلیم، اخلاقی اقدار اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ

گاندھی۔امبیڈکر کے نظریات کے ساتھ علی گڑھ سے سہارنپور تک مکالمہ یاترا، اقلیتی حقوق سمیت کئی مسائل پر عوامی رائے ہموار کی جائے گی

ہندوستانی جمہوریت میں اقلیتوں کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور نمائندگی کے حوالے سے کانگریس کے

بہار کانگریس بچاؤ مہم: سیکڑوں کانگریس کارکنوں کا دہلی میں احتجاج، قیادت میں تبدیلی سمیت چھ مطالبات پیش

بہار کانگریس کی موجودہ صورتحال سے ناراض سابق ارکانِ اسمبلی، سابق ضلعی صدور، سابق ریاستی