
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے ساورکر کے خدمات و قربانیوں کو بارے میں بیداری لانے کیلئے کیا ساورکر رتھ یاترا کا افتتاح انگلش نیوز پورٹل دی کوگنیٹ کے مطابق یدی یورپا بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر بننے کے بعد پہلی بار میسور آئے تھے، اس موقع پر ساورکر رتھ یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ “ہم ساورکر کے حب الوطنی کی تشریح کرینگے” دی کوگنیٹ کے مطابق یہ رتھ یاترا میسور سے مندیا اور چمراج نگر وغیرہ سے گزرتے ہوئے 30 اگست تک اپنا سفر مکمّل کریگایدی یورپا کے ذریعے اس یاترا کے شروعات پر اپوزیشن پارٹی کانگریس کی طرف سے ریاست کی بھاجپا سرکار کی طرف سے ساورکر کے نظریے کے تشریح کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہےواضح ہو کہ گزشتہ یوم آزادی کے موقع پر ساورکر کی تصاویر لگائے جانے اور کانگریس و ایس ڈی پی آئی کارکنان کی طرف سے اُسکی مخالفت کے بعد شیموگہ و دیگر مقامات پر ہوا تنازع بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے چند دنوں پہلے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سدھارمیا کو بھاجپا کارکنان کے ذریعے کالے جھنڈے و ساورکر کی تصاویر دکھائے جانے کا معاملہ بھی پیش آیا تھا جسے لیکر اب تک کانگریس کارکنان کے احتجاجات جاری ہے