
پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس)گزشتہ دنوں کٹیہار کے اعظم نگر میں 16 سال کی ایک لڑکی جسے ماہ نور کا نام دیا گیا ہے کو اغوا کرکے گینگ ریپ کر قتل کر دیا گیا تھا اُسے لیکر عوام کا غصہ اب پورے ملک میں پھیلتا جا رہا ہے کیونکہ ایک ہفتہ ہونے کو ہے پھر بھی انتظامیہ کی طرف سے کوئی قابل اطمینان اقدام دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے- اس سلسلے میں کٹیہار کے تمام علاقوں میں لگاتار مظاہرے جاری ہے جسمیں انڈین نیشنل کانگریس کے قومی سیکریٹری توقیر عالم بہت متحرک نظر آرہے ہیں ساتھ ہی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنان بھی سڑکوں پر اترے ہیں- دوسری طرف یہ آگ اب بہار سے لیکر ملکی سطح پر پھیلتی جا رہی ہے جس کے تحت کل شام میں حیدرآباد کی مشہور یونیورسٹی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات نے کینڈل مارچ نکال کر انصاف کی مانگ کیا اور آج یعنی 29 مارچ کو راجدھانی دلّی کے جنتر منتر پر 04 بجے ایک بڑے مظاہرے کا اعلان ہوا ہے جس کلیئے کانگریس کے قومی سیکریٹری توقیر عالم دلّی پہونچ چکے ہیں اور اس مظاہرے کو منعقد کرنے و قیادت کرنے کا کام کر رہے ہیں