
پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) جنتا دل یونائیٹڈ کا ایک راجیہ سبھا سیٹ دو بار سے راجیہ سبھا کے ممبر بن رہے آر.سی.پی سنگھ کی میعاد ختم ہونے سے خالی ہو رہا ہے اور چرچا تیز ہوگیا ہے کی کیا جدیو تیسری بار پھر سے اُنہیں بھیج سکتی ہے یا کسی اور کو بھیجا جائیگا- اس بارے میں صحافیوں و سیاسی لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر اُنہیں بھیجنا ہوتا تو انکے نام کا اعلان ہو چکا ہوتا ساتھ ہی یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ پارٹی کے قومی صدر للن سنگھ سے آر.سی.پی سنگھ کی چپقلش کی وجہ سے بھی انکا راجیہ سبھا جانا مشکل ہو رہا ہے لیکن اسی بیچ آر.سی.پی سنگھ نے پٹنہ میں اپنے گھر پر جدیو کے کارکنان و لیڈران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جسمیں بتایا جا رہا کہ کئی سارے ممبر اسمبلی بھی آر.سی.پی سنگھ کے ساتھ ہیں- انکے ملاقاتوں سے پیدا ہوئے حالات کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی اور لیڈران و کارکنان کے ساتھ میٹنگ کیا ہے جسمیں راجیہ سبھا اُمیدوار کیلئے فیصلہ کا حق وزیر اعلیٰ نتیش کو دے دیا گیا ہے جسکے بعد نتیش کا برتاؤ بتا رہا کہ آر.سی.پی سنگھ کیلئے مشکلات آنے والے ہیں کیونکہ جب میڈیا نے نتیش سے راجیہ سبھا کیلئے انکو بھیجے جانے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ہنس کر کہا کہ وقت آنے پر اعلان ہوگا اور گزشتہ روز ایک شادی کے پروگرام میں نتیش کمار وآر.سی.پی سنگھ کا ایک صوفے پر بیٹھ کر بھی ایک دوسرے سے آنکھیں چرانے کے بعد بھی ظاہر ہوگیا ہے کہ راجیہ سبھا کیلئے آر.سی.پی سنگھ کا راستہ بہت مشکل ہو چکا لیکن وہ بھی مسلسل جس طرح متحرک ہے اُس سے پارٹی کو پارٹی کے ٹوٹنے کا خطرہ بھی محسوس ہونے لگا ہے