جی ڈی یو نے انيل ہیگرے کو راجیہ سبھا بھیجنے کا کیا فیصلہ، راجد آج کریگی ناموں کا اعلان

پٹنہ (افتخار علم /انصاف ٹائمس) 10 جون کو ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کو لیکر بہار کے 5 سیٹوں پر سرگرمی بڑھ گئی ہے- اب پارٹیاں اپنے اُمّید واروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہے- جدیو نے اپنے ایک سیٹ پر اُمیدوار کا اعلان کردیا ہے مہیندر پرساد یعنی کنگ مہیندر کی موت سے یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر انیل ہیگرے کو پارٹی سے امیدوار بنایا گیا ہے. اسکی جانکاری سوموار کو جی ڈی یو کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے انیل ہیگرے کی اُمیدواری کے آفیشیل اعلان کے طور پر دی ہے. بتایا جا رہا ہے کی انیل ہیگرے تیس سال سے پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں اور جارج فرنانڈیز کے قریبی بتائے جا رہے ہیں. انيل ہیگرے نے پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کارکنان کا حوصلہ بڑھیگاراجد میں ابھی بھی ناموں کو لیکر فیصلہ نہیں ہو سکا. لیکن میسا بھارتی کا جانا طے مانا جارہا ہے باقی ایک نام پر بحث جاری ہے- ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے بتایا کہ ناموں کا اعلان آج ہوگا جس کیلئے قومی و صوبائی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور