بہار کی عوام کو حقوق دلوانے کے لیے پرعزم ہے ایس ڈی پی آیی- مجید فیضی نیشنل جنرل سکریٹری ایس ڈی پی آئی

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہار پردیش کمیٹی کی جانب سے لیڈرس میٹ 2022 کی میٹنگ آج پٹنہ میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کو مضبوطی سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے تحت کئی منصوبے بنائے گئے۔اس میٹنگ میں قومی جنرل سکریٹری جناب مجید فیضی صاحب، نیشنل سکریٹری کم بہار انچارج ریاض فرنگی پیٹ صاحب نے شرکت کی۔ قومی جنرل سکریٹری جناب مجید فیضی صاحب نے بہار کی پسماندگی، بے روزگاری کا ذمہ دار نتیش کمار کو ٹھہرایا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بی پی ایس سی پیپر لیک ہونے سے بہار کی بہت بدنامی ہوئی ہے،بار بار بہار میں پیپر لیک ہونے کا معاملہ سامنے آتا ہے۔جسے حکومت کو روکنا چاہیے اور طلبہ کے مستقبل سے نہ کھیلنا چاہیے۔ بہار حکومت عوام مخالف قانون، پولیس فورس قانون بنا کر بہار کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ اس پریشانی سے بچنے کے لیے بہار کی عام عوام کا اقتدار میں آنا بہت ضروری ہے، اسی لیے ایس ڈی پی آئی نے عوام کو حقوق دلانے کا عزم لیا ہے، جس کے تحت لیڈروں نے آنے والے انتخابات میں بوتھ لیول تک کام کرنے کا اعلان کیا۔ ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جلد ہی ایس ڈی پی آئی بہار میں لوگوں کے لیے ایک متبادل سیاسی پارٹی بن جائے گی۔