یونیورسٹیوں کے کامن ٹیسٹ کیلئے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع ،اب 22 مئی تک بھر سکتے ہیں فارم

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) نئی تعلیمی پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں کے ہورہے کامن انٹرنس ٹیسٹ کیلئے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہےاس کی خبر یو جی سی کے ڈائریکٹر جگدیش کمار نے ٹویٹ کر دیا ہےفارم کی تاریخ جو کہ 06 مئی تھی اُسے بڑھا کر 22 مئی کی شام 05 بجے تک اور فیس ادا کرنے کا وقت 22 مئی رات 11:50 تک کر دیا گیا ہے اس کے بعد 25 مئی سے 31 مئی تک فارم میں اصلاح کا موقع دیا جائے گامزید جانکاری http://cuet.samarth.ac.in سے حاصل کیا جا سکتا ہےواضح ہو کہ کامن ٹیسٹ میں یونیورسٹیوں نے اپنے اپنے مفاد کے حساب سے کچھ کچھ کورسز ہی شامل کیے ہے اور باقی کورسز کے ایڈمیشن کا عمل وہ اپنے حساب سے کرنے کیلئے آزاد ہے ایسے میں طلباء یونیورسٹیوں کے ویب سائٹس سے یہ جانکاری حاصل کر سکتے ہیں کہ کس یونیورسٹی نے کس کورس کو کامن ٹیسٹ میں رکھا ہے اور کس کو نہیں