مردم شُماری کو لیکر تیجسوی یادو کا بڑا بیان، ذات پر مبنی مردم شُماری نہیں ہوا تو نہیں ہونے دینگے مردم شُماری

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس)ہندوستان میں ہر دس سال پر عوام کی ہونے والی گنتی یعنی مردم شُماری کا کام جلد ہی شروع ہونے والا ہے – اس بیچ کئی دہائیوں سے ذات پر مبنی مردم شُماری کی مانگ نے پھر زور پکڑ لیا ہے- اس معاملے میں بھاجپا کو چھوڑ کر بہار کی تمام سیاسی پارٹیاں گول بند ہو چکی ہے اور پہلے ہے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر ٹیجسوی یادو سمیت تمام چھوٹی بڑی پارٹی کے لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر چکے ہیں ساتھ ہی بہار اسمبلی سے دو بار اس مانگ کو لیکر قرارداد منظور کر مرکز کو بھیجا جا چکا ہے اب اس مانگ کو لیکر آر جے ڈی نیتا و اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر و فیسبوک پر بڑا بیان دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر ذات پر مبنی مردم شُماری نہیں ہوا تو ہم مردم شُماری نہیں ہونے دینگے انہوں نے اس بیان میں بھاجپا کو سماجی انصاف کا دشمن بھی قرار دیاواضح ہو کہ 1931 میں آخری بار ذات پر مبنی مردم شُماری ہوا تھا اور آج تک اسی کی بنیاد پر ریزرویشن کے تمام معاملات ہورہے ہیں اسی وجہ سے لگاتار سیاسی،سماجی تنظیموں کی طرف سے خاص کر او بی سی طبقات کی تنظیموں کی طرف سے مردم شُماری میں ذات کا کالم بڑھانے کی مانگ ہوتی رہتی ہے