خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشین بنائے گئے احمد ولی فیصل رحمانی، عمرین محفوظ رحمانی نے کی تاج پوشی

مونگیر (عدنان ملک/ انصاف ٹائمز ) آج جامعہ رحمانی مونگیر اور خانقاہ رحمانی مونگیر کے احاطہ میں موجود مسجد میں سلسلہ رحمانیہ کے مریدین کی موجودگی کے میں احمد فیصل رحمانی صاحب کو خانقاہ رحمانی مونگیر کی سجادہ نشینی سونپ دی گئی. یہ ذمہ داری مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری،مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے ہاتھوں ولی فیصل صاحب کو فضل حق رحمت اللہ علیہ کے سلسلہ خلافت کی پگڑی باندھ کر و حاضرین مجلس کے ذریعے تجدید بیعت کے ذریعہ حوالے کی گئی اس کے بعد مولانا ولی فیصل نے اپنے پہلے خطاب میں نیت کی درستگی اور اخلاص للہ پر زور دیا اور کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ خانقاہ رحمانیہ کے وقار ومشن کو برقرار رکھوں اور سابق سجادہ نشین مولانا ولی رحمانی صاحب کے جو عزائم تھے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی پوری کوشش کروں گا. واضح ہو کہ چند دنوں پہلے ہی سابق سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ مونگیر مولانا محمد ولی رحمانی کا انتقال ہوگیا تھا لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں ہی ولی فیصل صاحب کو خانقاہ رحمانیہ کے جانشیں کے طورپر منتخب کر اپنے بعد ولی فیصل صاحب کو سجادہ نشین بنانے کی وصیت کردیاتھا. اس موقع پرامیر شریعت آسام مولانا یوسف صاحب، امیر شریعت کرناٹک صغیر صاحب سمیت متعدد اکابر علماء تو وہیں آل انڈیا لایرس کونسل کے قومی جنرل سیکریٹری و سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر ایڈووکیٹ شرف الدین صاحب، پروفیسر صفدر امام قادری اور ماسٹر مجاہد سابق ایم ایل اے کے علاوہ دیگر دانشوران ملت بھی شریک رہیں مجلس کا اختتام سجادہ نشین کے دعاء پر ہوا اس موقع بر کرونا گائڈ لائن کا مکمل طور خیال رکھا گیا اسی وجہ سے ضلع انتظامیہ کی ہدایت کو سامنے رکھتے ہوئے صرف پچاس لوگوں کو مجلس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا.

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور