تذکرہ علمائے مدھوبنی کا دوسرا سیمینار اکتوبر میں مدھوبنی ضلع سے تعلق رکھنے والے 11 قدیم و جدید علماء پر منعقد ہوگا یہ عظیم الشان پروگرام

Spread the love

پٹنہ (نازلی صدیق/انصاف ٹائمس) تذکرہ علمائے مدھوبنی کی سیمینار کمیٹی کا آج مدھوبنی کے معروف اور قدیم مدرسہ فلاح المسلمین مدھوبنی میں مشاورتی نشست کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مفتی محمد امداد اللہ قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ مدرسہ فلاح المسلمین مدھوبنی نے کی. اس موقع پر تذکرہ علمائے مدھوبنی سیمینار کے لئے شخصیات کا انتخاب کیا گیا، جن شخصیات کا انتخاب کیا گیا اس میں مولانا امیرالحسن چندرسین پوری رحمۃ اللہ علیہ، مولانا ادریس دملوی بانی مدرسہ محمود العلوم دملہ، مولانا ممتاز احمد مظاہری یکہتہ، مولانا نذر الحفیظ ندوی سابق استاد ندوۃ العلماء لکھنؤ، مولانا ذاکر حسین قاسمی پپرون پرسا، مفتی اعجاز ارشد قاسمی چندرسین پوری ،مفتی مجتبی حسن قاسمی چندر سین پوری، مفتی اقبال قاسمی بھوارہ مدھوبنی، مولانا سلامت اللہ مفتاحی بینی پٹی، مولانا ابوالخیر قاسمی اجرا اور حافظ ظفیر احمد مدھوبنی کا نام شامل ہے. اس موقع پر سیمینار کے روح رواں مولانا غفران ساجد قاسمی نے بتایا کہ الحمدللہ سال گذشتہ 5 دسمبر 2021 کو اس سلسلے کا پہلا سیمینار منعقد کیا گیا تھا جوکہ بہت ہی کامیاب رہا، اسی سیمینار میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ انشاءاللہ یہ سیمینار ہرسال منعقد کیا جائے گا اور مدھوبنی سے تعلق رکھنے والے مرحوم علمائے کرام کی شخصیت پر مقالات لکھوائے جائیں گے اور یہ سلسلہ ہر سال جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اسی سلسلے کا دوسرا سیمینار انشاء اللہ 16 اکتوبر 2022 بروز اتوار بمطابق 19 ربیع الاول 1444 ھجری کو منعقد کیا جائے گا. میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ بات طے پائی کہ سیمینار کی سرپرستی ڈاکٹر فیاض احمد صاحب فرمائیں گے جب کہ مجلس سرپرستان میں مولانا قیصر قاسمی کٹھیلا ،مفتی ابوذر قاسمی، مولانا رضوان احمد قاسمی، مفتی روح اللہ قاسمی، مولانا فاتح اقبال ندوی قاسمی ،قاری اسجد زبیر جامعی ہوں گے، کنوینر کے فرائض نفیس اختر اسسٹنٹ ایڈیٹر بصیرت آن لائن اور مولانا نصراللہ قاسمی بینی پٹی انجام دیں گے، اس موقع پر ایک مجلس استقبالیہ کی بھی تشکیل دی گئی جس کے صدر مولانا عبدالناصر سبیلی اجرا منتخب کئے گئے جب کہ مولانا محمد شاہد قاسمی مکیاوی کو نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی، جنرل سیکرٹری مفتی مسیح الدین قاسمی اور سکریٹری عنایت اللہ ندوی کو بنایا گیا ہے اور ناظم سیمینار کی حیثیت سے مولانا مظفر رحمانی کا انتخاب عمل میں آیا.مجلس استقبالیہ کے ممبران میں حافظ رحمت اللہ بھوارہ، جاوید حلیمی، مولانا یوسف ہریرہ قاسمی، قاری ضیاء التوفیق، مولانا مرتضیٰ قاسمی، مولانا فیروز ندوی، مولانا نسیم نظر قاسمی، مولانا منظرِ قاسمی، مفتی مہتاب قاسمی، مولانا آصف امام اصلاحی شامل ہیں. اس موقع پر شخصیات پر شائع ہونے والے خصوصی مجلہ کی ترتیب و تدوین کے لیے ایک مجلہ کمیٹی قائم کی گئی جس کا کنوینر قاضی محمد امداد اللہ قاسمی کو بنایا گیا جبکہ معاون کنوینر مولانا مظفر رحمانی کو نامزد کیا گیا اور ارکان کے طور پر مفتی محمداللہ قیصر قاسمی ، مولانا غلام مصطفی عدیل قاسمی ،نازش ہما قاسمی ،مولانا عمر فاروق قاسمی اور مفتی غلام رسول قاسمی کو منتخب کیا گیا.مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن نے کہا کہ انشاء اللہ یہ سیمینار حسب سابق بصیرت آن لائن کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا اور مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی کا اشتراک ہوگا.

Leave a Comment