توقیر عالم بنائے گئے کانگریس کے قومی سکریٹری اور اترپردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی ٹیم کے حصہ

Spread the love

دہلی (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمز) بہار اسمبلی الیکشن 2020 میں کٹیہار کےپرانپور اسمبلی سے عظیم اتحاد سے کانگریس کے امیدوار رہے توقیر عالم کو پارٹی نے قومی سکریٹری کی ذمہ داری سونپی ہے ساتھ ہی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کی ٹیم کا حصہ بھی بنایا ہے واضح ہو کہ انہوں نے 2004 میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے طلباء سیاست سے این.ایس.یو آئی کے حصہ کے طور پر اپنی سیاست شروع کیا تھا پھر 2013 سے یوتھ کانگریس کا حصہ رہیں جس میں کچھ ہی دنوں پہلے تک انہوں نے قومی سکریٹری کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے ان کو پارٹی کی طرف سے یہ ذمہ داری سونپے جانے پر بہار کے نوجوان طبقہ میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے کیونکہ توقیر عالم ایک ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر کے طور پر پہچان رکھتے ہیں اسی وجہ کر نوجوان طبقہ پارٹی کے اس قدم کو مین اسٹریم سیاست میں نوجوانوں کی اہمیت کے قبولیت کی نظر سے دیکھ رہا ہےتوقیر عالم کے ساتھ یہ ذمہ داری راجیش تیواری اور پردیپ نرول کو بھی سونپی گئی ہے

Leave a Comment