پنجاب میں سیلاب کا خوفناک خطرہ: امارتِ شریعت کی ریلیف ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، حکومت سے فوری امداد کی اپیل

انصاف ٹائمس ڈیسک

پنجاب کے لدھیانہ اور آس پاس کے علاقوں میں ستلج ندی میں طغیانی اور شدید بارشوں کے سبب پیدا ہونے والے سیلابی بحران کے دوران، امارتِ شریعہ کی ریلیف ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

امیرِ شریعت، مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت پر روانہ ہونے والی اس ٹیم کی قیادت نائب ناظم مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی اور معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی کر رہے ہیں۔ 13 ارکان پر مشتمل اس وفد میں سینئر علما، طلباء اور ماہر نمائندگان شامل ہیں۔

ٹیم نے جمعہ کی نماز کے بعد لودھیانہ کے آس پاس ستلج ندی کے کنارے جا کر پانی کے تیز بہاؤ اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مشاہدہ کیا۔ رپورٹوں کے مطابق لاکھوں ایکڑ زمین اور کھیت پانی میں ڈوب چکے ہیں، کئی مکانات بہہ گئے ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت روزگار بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرکاری امداد کی کمی نے ریلیف کام کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

امارتِ شریعہ کی ٹیم جلد ہی امرتسر اور دیگر متاثرہ اضلاع کا دورہ کرے گی تاکہ نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جا سکے اور متاثرین کی بحالی اور امداد میں مدد فراہم کی جا سکے۔

ٹیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے دل سے سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ پانی کے کم ہونے پر لوگ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں، لیکن ان کا سارا سامان بہ چکا ہے، مویشی تلف ہو گئے ہیں اور کھیت تباہ ہو چکے ہیں۔

امیرِ شریعت نے حکومت سے بھی فوری ریلیف اور بحالی کے مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، امارتِ شریعہ اسپتال کی جانب سے ڈاکٹر یاسر حبیب کی قیادت میں طبی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔

ہیڈکوارٹر سے ناظمِ اعلیٰ مولانا مفتی محمد سعید رحمان قاسمی مسلسل ٹیم کے رابطے میں ہیں اور امیرِ شریعت بھی متاثرین تک زیادہ سے زیادہ مدد پہنچانے کے ہدایات دے رہے ہیں۔ عوام سے بھی ریلیف فنڈ میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مدد پہنچائی جا سکے۔

وندے ماترم کے تمام اشعار کی لازمی قرأت غیر آئینی اور ناقابل قبول: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی حکومت کی اس حالیہ نوٹیفکیشن پر سخت

ملک گیر ہڑتال کی حمایت میں پٹنہ میں احتجاج، دیپانکر بولے: “چار لیبر کوڈ واپس لینے ہوں گے”

مرکزی ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر منعقدہ ملک گیر عام ہڑتال کی حمایت میں جمعرات

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو