مانو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر معراج احمد مبارکی کو نیشنل فلم آرکائیوز کی باوقار فیلوشپ

حیدرآباد، 22 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر معراج احمد مبارکی کو باوقار نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا، پونے نے ریسرچ فیلوشپ پراجیکٹ ”نو آبادیاتی ہندوستان 1920 تا 1928 میں فلم سنسرشپ“ کے لیے منتخب کیا ہے۔ ڈاکٹر مبارکی کی کتاب ”فلمنگ ہارر: ہندی سنیما، گھوسٹس اینڈ آئیڈیالوجیز“ جسے سیج پبلکیشنز نے شائع کیا ہے کو ناقدین نے کافی پسند کیا ہے۔ ان کے مضامین سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے علاوہ یونیورسٹی آف سسیکس، یو کے؛ سینٹ پالس یونیورسٹی، کناڈا؛ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، امریکہ کے حوالہ جاتی مواد میں شامل ہیں۔اردو یونیورسٹی کے اساتذہ برادری نے ڈاکٹر معراج احمد مبارکی کو فیلوشپ کے حصول کے لیے مبارکباد پیش کی۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور