نہرو بابری مسجد کی تعمیر سرکاری پیسوں سے چاہتے تھے، مگر پٹیل نے روک دیا: راج ناتھ سنگھ کا بڑا دعویٰ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز ایک اہم سیاسی بیان دیتے ہوئے سابق وزیرِاعظم جواہر لال نہرو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بابری مسجد کی تعمیر سرکاری فنڈز سے کرانا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق اُس وقت کے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اس تجویز کی سخت مخالفت کی تھی کیونکہ وہ حقیقی معنوں میں غیر جانبدار اور سیکولر سوچ رکھنے والے رہنما تھے اور کسی بھی قسم کی ’’تشٹی کرن‘‘ یا مذہبی مفاہمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے تھے۔

یہ بیان سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر نوجوان امور اور کھیل کی وزارت کے تحت MY بھارت کی جانب سے منعقدہ ’ایکَتا مارچ‘ کے بعد ہونے والی ’سردار سبھَا‘ تقریب میں دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ نہرو نے سومناتھ مندر کی دوبارہ تعمیر پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ تاہم سردار پٹیل نے واضح کیا تھا کہ سومناتھ مندر کی تعمیر عوامی عطیات سے کی جا رہی ہے، نہ کہ سرکاری خزانے سے۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا ’’سومناتھ مندر کی تعمیر مکمل طور پر عوام کے عطیات سے ہوئی تھی۔ اُس وقت لوگوں نے 30 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے، ایک ٹرسٹ تشکیل دیا گیا تھا اور سرکاری خزانے سے ایک روپے کا بھی استعمال نہیں ہوا تھا۔‘‘

راج ناتھ سنگھ کے مطابق ایودھیا میں زیرِتعمیر رام مندر کے لیے بھی سرکاری پیسوں کا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ملک کے عوام نے اس مقصد کے لیے عطیات دیے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے 25 نومبر کو ایودھیا میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 22 فٹ لمبا مذہبی پرچم لہرانے کی روایت ’دھوجا آروہن‘ کا ذکر بھی کیا۔ ان کے مطابق یہ روایت ’’دھرم کی اَدھرم پر فتح‘‘ کی علامت ہے اور دنیا بھر کے ہندوؤں کے لیے مذہبی اہمیت رکھتی ہے۔

تقریب میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی، پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ، مرکزی وزیر منسُکھ مانڈویہ سمیت کئی اہم شخصیات شریک تھیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے سردار پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’سردار پٹیل نے دور اندیشی، مضبوط ارادے اور غیر متزلزل عزم کے ذریعے متحدہ بھارت کا خواب پورا کیا۔‘‘

وندے ماترم کے تمام اشعار کی لازمی قرأت غیر آئینی اور ناقابل قبول: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی حکومت کی اس حالیہ نوٹیفکیشن پر سخت

ملک گیر ہڑتال کی حمایت میں پٹنہ میں احتجاج، دیپانکر بولے: “چار لیبر کوڈ واپس لینے ہوں گے”

مرکزی ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر منعقدہ ملک گیر عام ہڑتال کی حمایت میں جمعرات

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو