جھارکھنڈ میں ایس.آئی.آر بیداری مہم کا پہلا مرحلہ مکمل، امارتِ شرعیہ کی درجنوں تربیت یافتہ ٹیمیں عوامی تعاون کے لیے تیار

امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کی جانب سے ریاستِ جھارکھنڈ میں ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) سے متعلق بیداری و تربیتی مہم کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس طویل اور منظم مہم کے دوران ریاست کے تمام 24 اضلاع کے 56 سے زائد مقامات پر تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں عوام، سماجی کارکنان، دینی ذمہ داران، نوجوانوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیرِ شریعت بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے مہم کی کامیابی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایس آئی آر کے حوالے سے صحیح معلومات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارتِ شرعیہ نے اپنی دینی اور سماجی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے یہ مہم شروع کی تاکہ عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو، قانونی و سماجی پہلوؤں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے اور شہری اعتماد کے ساتھ درست رہنمائی حاصل کر سکیں۔ ان کے مطابق یہ مہم صرف تربیت تک محدود نہیں بلکہ سماج میں شعور، اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا مختلف ریاستوں میں ایس آئی آر کی تیاری کر رہا ہے، جس میں جھارکھنڈ بھی شامل ہے۔ ریاست میں اس عمل سے قبل پیرنٹل میپنگ یعنی 2003 کی ووٹر لسٹ اور موجودہ ووٹر لسٹ کے موازنہ کا کام جاری ہے۔ اس بار ایس آئی آر کا عمل پہلے کے مقابلے زیادہ پیچیدہ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ 2003 کی ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی صورت میں آدھار کارڈ، پین کارڈ اور راشن کارڈ جیسے دستاویزات کو مطلوبہ کاغذات میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انہی حالات کے پیش نظر امارتِ شرعیہ نے بلا تفریق مذہب و ملت تمام شہریوں کو پیشگی بیدار کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسی مقصد کے تحت امارتِ شرعیہ کی ریسرچ ٹیم اور ایس آئی آر کے ماہرین پر مشتمل ایک وفد، جس میں مفتی قیام الدین قاسمی، ڈاکٹر حفظ الرحمن حفیظ اور مولانا اکرام الدین قاسمی شامل تھے، جھارکھنڈ روانہ کیا گیا۔ مختلف مراحل میں وفد کی قیادت مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی، مولانا قمر انیس قاسمی، مولانا احمد حسین قاسمی اور مفتی محمد انور قاسمی نے کی۔ یہ وفد 29 دسمبر 2025 کو پٹنہ سے روانہ ہو کر رانچی پہنچا اور 31 جنوری 2026 تک جھارکھنڈ کے ہر ضلع میں متعدد مقامات پر تربیتی کیمپ منعقد کیے۔

پریس کانفرنس میں امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے ناظم مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی نے بتایا کہ اس مہم کے نتیجے میں درجنوں تربیت یافتہ ٹیمیں تیار ہو چکی ہیں، جو ایس آئی آر، فارم 6 اور فارم 8 کے مراحل میں عوام کی عملی رہنمائی اور تعاون کر سکیں گی۔ انہوں نے پہلے مرحلے کی کامیابی پر قضاۃ کرام، علما، ائمہ، مقامی تنظیموں، سماجی کارکنان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تربیتی ورکشاپس میں پروجیکٹر کے ذریعے تیار شدہ مواد پیش کیا گیا، سوال و جواب کے سیشن منعقد کیے گئے اور نوجوانوں کو عملی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ کئی مقامات پر قبائلی برادریوں کے افراد نے بھی شرکت کی، جس سے مہم کی ہمہ گیری واضح ہوتی ہے۔

پریس کانفرنس میں مولانا قمر انیس قاسمی، مفتی محمد انور قاسمی اور مولانا احمد حسین قاسمی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے اس مہم کو موجودہ حالات میں نہایت ضروری اور عوامی مفاد سے جڑا ہوا قدم قرار دیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ یہ مہم مکمل طور پر اصلاحی، تعمیری اور غیر سیاسی ہے، جس کا مقصد صرف شہریوں کو ان کے آئینی، سماجی اور جمہوری حقوق سے آگاہ کرنا اور ان کے تحفظ میں عملی مدد فراہم کرنا ہے۔

امارتِ شرعیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ایس آئی آر کے باضابطہ آغاز کے بعد یہ تربیت یافتہ ٹیمیں بلا تفریق مذہب و ملت عوام اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں گی، تاکہ کوئی بھی شہری محض لاعلمی یا دستاویزی پیچیدگیوں کے باعث اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ ہو۔

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو

قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار بہار پہنچے نتن نبین، پٹنہ میں کہا “سیاست میں شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد نتن نبین پہلی مرتبہ بہار پہنچے۔

گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ‘میا’ مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل، ہمنت بسوا سرما کے بیانات سے تنازع

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز بنگالی نسل کے مسلمانوں

مسلمانوں پر فائرنگ کا منظر: ہنگامے کے بعد اسام بی جے پی کے پیج سے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما کا ویڈیو ہٹا دیا گیا

اسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے آفیشیل ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر ہفتہ کو