بہار میں گریجویٹ بے روزگار نوجوانوں کو ملے گا ماہانہ 1000 روپے بھتہ: نتیش کمار

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے ’’وزیراعلیٰ نشچئے سواَیم سہایتا بھتہ یوجنا‘‘ کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اب اسے گریجویٹ بے روزگار نوجوانوں تک بھی وسیع کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت 20 سے 25 سال کی عمر کے وہ لڑکے اور لڑکیاں جنہوں نے آرٹس، سائنس یا کامرس میں گریجویشن مکمل کر لیا ہے اور اس وقت نہ آگے پڑھائی کر رہے ہیں، نہ کسی سرکاری یا نجی ملازمت میں ہیں اور نہ ہی خود روزگار سے جُڑے ہیں، انہیں دو سال تک ہر ماہ 1000 روپے بھتہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات کی تیاری اور ہنر مندی کی تربیت کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کر سکیں اور خود کفیل بنیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کا ہدف اگلے پانچ برسوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری و نجی شعبے میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ اسکیم ’’سات نشچئے پروگرام‘‘ کے تحت سال 2016 سے نافذ ہے اور پہلے اس کا فائدہ صرف انٹر (12ویں) پاس بے روزگار نوجوانوں کو ملتا تھا۔ اب گریجویٹ طبقے کو شامل کرنے سے بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ یہ قدم ریاست کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور انہیں روزگار کی سمت آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور