مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنا بند کیا جائے، پیغمبر اسلام کی خیالی تصویر خطرناک سازش، مسلمان بیداری کا ثبوت دیں۔ آل انڈیا امامس کونسل

جب سے ملک میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے ملک کے فرقہ پرستوں اور فسطائی جماعتوں کے بڑھتے جا رہے ہیں، ابھی ڈاسنا غازی آباد کے یتی نرسنگھانند کی فرقہ واریت اور نفرت انگیزی ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ چوتھی کلاس کے سوشل سائنس کی کتاب کے صفحہ 89 پر اسلام کے آخری پیغمبر محمد ﷺ کی خیالی تصویر شائع کردی گئی ہے جو مسلمانوں کے لیے انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ یہ سب منظم سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایسے لوگوں کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کی جائے۔ اخباری بیان جاری کرتے ہوے ان باتوں کا اظہار آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی مفتی حنیف احرار سوپولوی نے کیا۔انھوں نے کہا کہ: “اس طرح کی مذموم حرکت ملک کے امن وامان کو ختم کرنے اور ہندو مسلم کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کی کتاب، رسول، تہذیب اور اسلامی شعائر کے خلاف پروپیگنڈہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ: “اسلام کے پیغمبر محمد ﷺ کی نہ کوئی تصویر ہے اور نہ ہی بنائی جا سکتی ہے، اس کے باوجود چوتھی کلاس کی کتاب میں رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کر کے خیالی تصویر کی اشاعت انتہائی خطرناک سازش ہے؛ اس لیے حکومت(١) کتاب “دی شوڈ اس دی وے” پر فوراً پابندی عائد کرے۔(٢) کتاب کے مصنف رینوبشنوئی اور پبلیشر “ودیا پرکاشن مندر پرائیویٹ لمیٹڈ” کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔(٣) اس سازش کے پیچھے جتنے افراد شامل ہیں ان سب کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ: “مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے؛ لیکن رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا” اسی کے ساتھ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اور انصاف پسند برادران وطن سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں اس کتاب کے مصنف اور پبلیشر کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ اگر حکومت کتاب پر پابندی نہیں لگاتی ہے اور امن کے دشمن، مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مصنف پر قانونی کارروائی نہیں کرتی ہے اور اس متنازعہ کتاب کو تعلیمی نصاب میں شامل کرتی ہے تو آل انڈیا امامس کونسل اس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کرے گی۔

وندے ماترم کے تمام اشعار کی لازمی قرأت غیر آئینی اور ناقابل قبول: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی حکومت کی اس حالیہ نوٹیفکیشن پر سخت

ملک گیر ہڑتال کی حمایت میں پٹنہ میں احتجاج، دیپانکر بولے: “چار لیبر کوڈ واپس لینے ہوں گے”

مرکزی ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر منعقدہ ملک گیر عام ہڑتال کی حمایت میں جمعرات

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو