بڑا یہ قرض ہے اسکو اتارلے مسلم ! (الاقصی فی قلو بنا ) از عمّارہ فردوس (مہاراشٹرا)

مسجد اقصی کی درخشاں تاریخ روز اول سے ہی مسلمانوں کی عظمتوں سے وابستہ ہے۔یہ اس طویل ترین سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسمیں جوش ایمانی سے بھرپور الوالعزم مسلم حکمرانوں نے باطل کے غاصبانہ قبضہ کو کبھی اس سرزمین پر برداشت نہ کیا یہ وہ پاک سرزمین ہےجسکو قران ارض مقدس کے لفظ سے تعبیر کرتا ہے ۔اس پاک زمین پر بسنے والے بندگان توحید کیلیے اس حدیث کے الفاظ صادق آتے ہیں۔۔”میری امت کا ایک گروہ قیامت تک مسلسل جہاد کرتا رہے گا “اسطرح اس جدو جہد کیلیے برسرپیکار مجاھدین ان خوش نصیبوں کی فہرست میں روز اول سے ہی شامل ہیں ۔      ارض فلسطین انبیاٸ سر زمین ہے جو آج غاصب یہودیوں کے قبضہ میں ہیں جن کے ناپاک وجود سے پاک سر زمین کو آزاد کروانا پوری مسلم امہ کا فرض ہے اور قبلہ اول کی اس مشن اور ذمہ داری سے منہ موڑلینا ،اس سے اپنی بے تعلقی اور اس دھڑکتے ہوۓ مسٸلہ سے غفلت و اظہار بے زارگی گویا اللہ کےغضب کا شکار ہوجانا ھے۔ اسطرح کی غفلت و لاپرواہی اور اللہ کے حکم عدولی کی وجہ سے قوم بنی اسراٸیل بھی خدا کے غیض و غضب کا شکار  ہو چکی ہے قران  اسکا نقشہ اس طرح پیش کرتا ہے  ۔الم تر الی الذین خرجوا من دیارھم و ھم الوفٌ حذر الموت فقال لھم اللہ موتوا،ثم احیاھم ۔(تم نےان لوگوں کے حال پر کچھ غور کیا جو موت کے ڈر سے اپنے گھر بار چھوڑ کر نکلے تھے اور ہزاروں کی تعدادمیں تھے اللہ نے ان سے فرمایا”مرجاٶ“ پھر اس نے انکو دوبارہ زندگی بخشی ۔)      مولانا مودودی ؒرقمطراز ہیں کہ یہ اشارہ بنی اسراٸیل کے واقعہ خروج کی طرف ہے جب وہ دشت و بیاباں میں بے خانماں تھے تو حضرت موسی نے انھیں اللہ کا حکم سنایا کہ ظالم کنعانیوں کو ارض فلسطین سے نکال دو اور اس علاقہ کو فتح کرلو تو انھوں نے بزدلی دکھاٸ اور آگے بڑھنے سے انکار کردیا آخر کار اللہ تعالی نے انھیں چالیس سال تک زمین میں سرگرداں پھرنے کیلیے چھوڑ دیا ۔۔۔جیسے وہ مردہ ہوں ۔پھر اسی بے حسی اور پژمردگی کے عالم میں ایک نسل ختم ہوٸ اوردوسری نسل اس صحرا کی گود میں پل کر اٹھی تب اللہ نے انھیں کنعانیوں پر غلبہ عطا کیا ۔۔۔۔۔۔۔اسی غلبہ  کو دوبارہ زندگی سے تعبیر کیا گیا ہے (بحوالہ۔تفہم القران جلد اول صفحہ١٨٤ پارہ نمبر ٢)    گویا ایسانہ ہو کہ اس وقت امت کی شعار اسلام کے مسٸلہ سے بے پرواہی ۔بے حسی لا شعوری اور بددلی نے آج کہیں ہمیں اس ”مرجاٶ“ والے مرحلہ پر کھڑا نہ کردیا ہو ؟؟ کہ رب العالمین کہیں ھمیں بے سہارا بے یارو مددگار نہ چھوڑدیں ۔۔۔ہماری مردہ ضمیری اور بزدلی کہیں اس بات کی غماز نہ ہو کہ ہم خدا کی رحمت سے دور ہو کر بے موت ہی مرچکے ہوں۔    ارض فلسطین میں بہنے والالہو اور مسجد اقصی کی آنکھ سے بہتے آنسو۔۔۔۔۔آج امت مسلمہ سے سوال کررہے ہیں کہ کہاں ہے عمر ابن خطاب ؓ ؟،کہاں کھو گیے ہیں صلاح الدین ایوبی جیسے جانباز؟   کیا اتنے طویل عرصہ میں امت کسی حق کے علمبردار اور غیور کو جنم نہ دے سکی جو باطل کے بالمقابل صفیں آراستہ کرلے؟ ۔ارض فلسطین کی یہ صدا کہ  مجھےانتظار رہے گا اس قوم کی گود میں پلنے والے ان جانثاروں ۔فدا کاروں کا جو ثم احیا ھم کی فہرست میں شامل ہوکر غیرت و حمیت اور زندہ دلی کا ثبوت پیش کریں ۔۔۔۔۔۔اے امت مسلمہ ! اس قرض کو اتار لے اور فلسطین کے مظلوموں کو بڑھکر تھام لے ۔یہودیوں کے ناپاک وجود کو اس پاک زمین سے ختم کردے ۔۔۔۔۔۔۔اٹھ کہ فرض تجھے بلاتا ہے۔۔۔۔الھم واعد المسجد الاقصی الی بلاد المسلمین۔آمین😢😢

وندے ماترم کے تمام اشعار کی لازمی قرأت غیر آئینی اور ناقابل قبول: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی حکومت کی اس حالیہ نوٹیفکیشن پر سخت

ملک گیر ہڑتال کی حمایت میں پٹنہ میں احتجاج، دیپانکر بولے: “چار لیبر کوڈ واپس لینے ہوں گے”

مرکزی ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر منعقدہ ملک گیر عام ہڑتال کی حمایت میں جمعرات

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو