جامعہ کے طلبہ کے لیے کیریئر کی نئی راہیں: شیڈ فورم کے زیرِ اہتمام کیریئر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ طلبہ اور نوجوانوں کو روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے تئیں بیدار کرنے کے مقصد سے دی شیڈ فورم، جامعہ یونٹ کی جانب سے اتوار کو ایک روزہ کیریئر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
“فارغ التحصیل طلبہ کے لیے کیریئر کے راستے: روزگار اور اعلیٰ تعلیم” کے موضوع پر منعقد یہ پروگرام بٹلہ ہاؤس میں واقع زہرا فاؤنڈیشن ایجوکیشنل سینٹر میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دی شیڈ فورم کے بانی اور مرکزی مقرر سبنواز احمد نے کہا کہ تنظیم کا مقصد طلبہ کو محض ڈگری کے حصول تک محدود رکھنا نہیں بلکہ انہیں سوچنے، سمجھنے اور درست کیریئر کے انتخاب میں عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کیریئر میں کامیابی کے لیے خود احتسابی، صلاحیتوں کی ترقی اور درست سمت میں مسلسل جدوجہد بے حد ضروری ہے۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی توقیر عالم نے نوجوانوں سے معاشرے کے تئیں ذمہ دار اور باشعور شہری بننے کی اپیل کی۔ انہوں نے قیادت، عوامی زندگی اور کیریئر سے متعلق اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ منظم کوششیں اور سماجی شعور ہی نوجوانوں کو ایک مضبوط اور باوقار مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

مہمانِ اعزازی زبیر عالم نے اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں طلبہ کو نظم و ضبط، مسلسل محنت اور خدمت کے جذبے کو اپنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی اوصاف کسی بھی کامیاب اور باعزت کیریئر کی مضبوط بنیاد ہوتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکیومنٹری فلم ساز اور کوکو ایف ایم کے سینئر مینیجر اقدس سمیع نے میڈیا، مصنوعی ذہانت، تخلیقی صنعتوں اور اعلیٰ تعلیم میں موجود بدلتے ہوئے مواقع پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ بامعنی اور مؤثر کام کا آغاز کالج کے دنوں سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ شاہداللہ سنابلی نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی زندگی کے دوران سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں اور اپنی صلاحیتوں کو مسلسل نکھارتے رہیں۔ وہیں عاقب رضا نے عملی تجربات کی بنیاد پر کیریئر سے متعلق اہم اور کارآمد مشورے پیش کیے۔

پروگرام کے دوران منعقدہ سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے اپنے مستقبل، روزگار اور اعلیٰ تعلیم سے متعلق متعدد سوالات کیے، جن کے جوابات کو شرکاء نے نہایت مفید، رہنمائی پر مبنی اور حوصلہ افزا قرار دیا۔

پروگرام کی کامیابی میں دی شیڈ فورم کے تمام اراکین کے ساتھ ساتھ سہیل اختر اور معین عالم کا نمایاں کردار رہا۔ پروگرام کی نظامت دی شیڈ فورم جامعہ یونٹ کے طالب علم مسرور نے انجام دی۔

پروگرام کے اختتام پر صحافی شعیب ملک آزاد نے تمام مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی طلبہ کے مفاد میں اس نوعیت کے رہنمائی پر مبنی پروگرام مسلسل منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو

قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار بہار پہنچے نتن نبین، پٹنہ میں کہا “سیاست میں شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد نتن نبین پہلی مرتبہ بہار پہنچے۔

گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ‘میا’ مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل، ہمنت بسوا سرما کے بیانات سے تنازع

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز بنگالی نسل کے مسلمانوں

مسلمانوں پر فائرنگ کا منظر: ہنگامے کے بعد اسام بی جے پی کے پیج سے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما کا ویڈیو ہٹا دیا گیا

اسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے آفیشیل ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر ہفتہ کو