جودھ پور: جے نرائن ویاس یونیورسٹی میں دلت طالب علم پر حملہ، اے بی وی پی رہنما اور ساتھی گرفتار

انصاف ٹائمس ڈیسک

جودھ پور کے جے نرائن ویاس یونیورسٹی (JNVU) کے نیو کیمپس میں ایک دلت طالب علم کمل کشن میگھوال پر مبینہ طور پر اے بی وی پی رہنما رویندر سنگھ بھانٹا اور ان کے تین سے چار ساتھیوں نے حملہ کیا۔ یہ واقعہ طالبہ ہاسٹل میں پیش آیا جو بھاٹی کی کوٹھی تھانہ کے علاقے میں واقع ہے۔

زخمی طالب علم کمل کشن، جو جیسلمیر کا رہائشی اور بی ایس سی آخری سال کا طالب علم ہے، نے بتایا کہ حملہ اُس وقت ہوا جب انہوں نے بھاجپا رہنما ستیش پونیا کے استقبال پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کمل کشن کے مطابق اسی دوران رویندر سنگھ بھانٹا اور ان کے ساتھی ہاسٹل میں داخل ہو کر ان پر شدید تشدد کیا۔

حملے میں کمل کشن کی انگلی میں فریکچر اور پسلیوں و پیٹ میں شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں جودھ پور کے ماتھور داس ماتھور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

بھاٹی کی کوٹھی پولیس نے اے بی وی پی رہنما رویندر سنگھ بھانٹا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب (ظلم سے بچاؤ) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس افسر راجیو بھادو نے کہا کہ معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد مختلف طالب علمی اور سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا۔ ایس ایف آئی اور سی پی آئی(ایم) نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اے بی وی پی دلت طلبہ کے خلاف تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ رکن پارلیمنٹ امر رام بھی ہسپتال پہنچے اور زخمی طالب علم سے ملاقات کر کے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اس واقعے نے یونیورسٹی کیمپس میں سیاسی اور سماجی کشیدگی بڑھا دی ہے۔

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور