کرناٹک کے مشہور دلت لیڈر بی آر بھاسکر پرساد کی ایس ڈی پی آئی میں شمولیت

Spread the love

بنگلور ۔ ( پریس ریلیز ) سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا( ایس ڈی پی آئی ) میں کرناٹک کے مشہور و معروف دلت لیڈر بی آر بھاسکر پرساد کی شمولیت پر پارٹی کی جانب سے تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا ، جس کی صدارت ریاستی صدر جناب عبد الحنان نے فرما ئی۔ انہوں نے اپنی صدارتی میں کہا کہ یہ ملک .. ہمارا ہے دستور ہمارا ہے لوگ ہمارے ہیں پولیس ہماری ہے ۔ اس ملک میں ہندو بھی مسلم بھی ہیں ہم سب ایک ہی ساتھ ایک ہی برتن میں کھاتے ہیں۔ ٹیپو سلطان شہید نے دلیت ماں اور بہنو ں کو کپڑے پہنانے کا کام کیا ۔ الگ الگ سنگھٹن اور الگ الگ ذات کے لوگ آج ایک جگہ پر جمع ہوئے ہیں۔ کووڈ ـ 19 کےگمبھیر موقع پر جہاں ہماری ماں اور بہنیں جب بہت خراب حالات میں تھے ہمارے بھائیوں نے ریلیف کٹ کو انکے گھروں تک پہنچایا ۔ بی آر بھاسکر پرساد ، جو کرنا ٹک کے مشہور و معروف دلت لیڈر ہیں ، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ ایس ڈی پی آئی میں شمولیت کو اپنی دلی خواہش قرار دیا اور بنگلو ر و ریاست کے دلتوں کو مسلمانوں کے ساتھ متحد کرکے ایک مضبوط سیاسی تحریک یعنی سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی شاخوں کو مزید پھیلانے اور دلت – مسلم مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد میں ہمیشہ آگے رہنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے پولیکشی نگر اسمبلی حلقے میں دلت نمائندوں کی آپسی دشمنی اور گروہ بندی کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے گندی اور فرقہ وارانہ سیاست کو ختم کرنے اور عوام کے سنجیدہ مسائل کو حل کرنے کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی ۔ کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی تشدد کے بعد گرفتار شدہ معصوموں کی رہائی کے لئے ایس ڈی پی آئی کی جدو جہد کو سراہتے ہوئے بھاسکر پرساد نے کہا کہ غریب اور مجبور خاندانوں کے گھروں تک پہنچ کر ، ایس ڈی پی آئی جس طرح ریلیف کٹس پہنچا رہی ہے اور ہمت افزائی کر رہی ہے اس سے عوام میں اطمینان باقی ہے۔سعیدہ بیگم گلبرگہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی ایک ماس مومنٹ ہے اس ماس مومنٹ میں عورتوں نے بہت ساتھ دیا ہے یہاں تک کہ عورتوں نے اپنے زیور تک لاکے اس موومنٹ میں لگا دیے۔ انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ اپنی گھر کی عورتوں کو اس ماس موومنٹ کا حصہ بنائیں ، جو ایس ڈی پی آئی اس ملک میں تحریک چلارہی ہے اس پروگرام میں جناب ڈاکٹر عواد شریف نیشنل سیکریٹری ایس ڈی پی آئی ، سعدیہ گلبرگہ ویمن انڈیا موومنٹ لیڈر ، ایڈوکیٹ محمد طاہر وکیل ہائی کورٹ آف کرناٹکا، افسر کوڈلی پیٹ ( جنرل سیکریٹری ایس ڈی پی آئی کرناٹکا ، عبدالمجید میسور ( نیشنل جنرل سیکرٹری ایس ڈی پی آئی ، بھاسکر پرساد راجیہ سنچالک اور ان کے ساتھی ، چامرن کرشنا مورتی ایکٹیوسٹ ، نازنین بیگم نیشنل وائس پریذیڈنٹ وغیرہ شریک رہے۔ سیکڑوں عما ئدین اور خواتین بھی حاضرین میں شریک تھے۔ یچ ایم گنگپا نائب صدر ایس ڈٰ پی آئی نے استقبالیہ تقریر پیش کی اور مجاہد پاشاہ جنرل سیکریٹری ایس ڈی پی آئی نے تمہیدی کلمات ادا کئے عقیل بیلاری نے کنڑا اور سلیم احمد نے اردو میں نظامت کے فرائض انجام دئے۔

Leave a Comment