چڑیا کا اپنے بچے سے محبت

Spread the love

نفیس عبیدی
جامعہ ملیہ اسلامیہ جامع نگر نئی دہلی

ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہورہے تھے ایک درخت پر انہوں نے گھونسلہ دیکھا جس میں چھوٹے چھوٹے بچے تھے چڑیا کہیں گئی ہوئی تھی انکو وہ پیارے لگے اچھے لگے انکو انہوں نے اٹھالیا ذرا دیر میں چڑیا آگئی اس نے انکے سر پر چہچہانا شروع کردیا وہ انکے سر پر اڑتی رہی چہچہاتی رہی وہ صحابی سمجھ نہ پاۓ بالآخر تھک کر چڑیا انکے کندھے پر بیٹھ گئی انہوں نے اسکو بھی پکڑلیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر پیش کیا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ بچے کتنے پیارے اور خوبصورت ہیں اور واقعہ بھی سارا سنایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بات سمجھائی کہ ماں کے دل میں بچوں کی اتنی محبت تھی کہ پہلے تو یہ تمہارے سر پر اڑتی رہی فریاد کرتی رہی میرے بچوں کو آزاد کردو میں ماں ہوں مجھے بچوں سے جدا نہ کرو مگر آپ سمجھ نہ سکے تو اس ننھی سی جان نے یہ فیصلہ کیا کہ میں بچوں کے بغیر تو رہ نہیں سکتی میں اس آزادی کا کیا کروں گی میں بچوں سے جدا ہوں اس لئے تمہارے کندھے پر آکر بیٹھ گئی اگرچہ میں قید ہوجاؤں گی مگر بچوں کے ساتھ تو رہوں گی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ انکو واپس چھوڑ آؤ جب پرندے کو اپنے بچے سے اس قدر محبت تو پھر خداۓ پاک کو اپنے بندے سے کس قدر محبت ہوگی۔

Leave a Comment