وامن مشرام کی بام سیف میں ہوئی قومی سطح پر بغاوت.انکے قریبی نیتا نے ہی لگایا بھاجپا کو فائدہ پہونچانے کا الزام

Spread the love
پٹنہ(سیف الرحمن/ انصاف ٹائمز)

وامن مشرام کی قیادت والی دلت تنظیم بام سیف میں قومی سطح پر بغاوت ہوگئی ہے خبر ہیکہ گزشتہ دنوں کانپور میں ملک کے تمام ریاستوں سے بام سیف سے تعلق رکھنے والے لیڈران کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جسمیں تمام نے یہ مانا کہ وامن مشرام کی انتخابی فیصلوں نے بھاجپا کو فائدہ پہونچانے کا کام کیا ہے تو وہیں ڈکٹیٹرشپ تحریک کے اندر چل رہی ہے اور اس کے بعد تمام لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اب وامن مشرام سے الگ ہوکر مشن کو آگے بڑھایا جائے.

انصاف ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انکی سیاسی پارٹی بہوجن مکتی پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر اوماشنکر سہنی نے کہاکہ بہار الیکشن میں لالو یادو کی پارٹی راجد بام سیف کو 05حلقوں میں مقابلہ کرانے کا آفر دے رہے تھے جس کو وامن مشرام نے قبول نہیں کیا اور عوام کو پپو یادو، کشواہا و خود اپنی پارٹی کے امیدواروں کے بیچ کنفیوز کرکے رکھا جس کا فائدہ بھاجپا کو ملا انہوں نے وامن مشرام کی تقریروں پر بھی سوال کھڑا کرتے ہوۓ کہاکہ انکے نعروں و تقریروں سے بہوجن ایک نہیں ہوسکا لیکن برہمن ایک ہوگئے سہنی نے کہاکہ ملنواسی کا نعرہ لگانے والوں کی تنظیم پر خود ایک خاص طبقہ کا قبضہ ہے و دیگر طبقات کو صرف استعمال کیا جاتا ہے اوماشنکر نے کہاکہ اب پورے ملک میں بہوجن ایکٹوسٹ کو ساتھ لیکر بہوجن تحریک کو نیا رخ دینے کی کوشش ہورہی ہے جسکا رزلٹ جلد سامنے آئے گابام سیف پر و دیگر دلت قیادت پر گہری نظر رکھنے والے ایک ایکٹوسٹ نے بتایا کہ اس ٹوٹ کے بعد وامن مشرام کی قیادت کے پاس کچھ بھی نہیں بچا ہے اور بام سیف کے حقیقی لیڈران و کارکنان ان سے الگ ہوچکے ہیں

2 thoughts on “وامن مشرام کی بام سیف میں ہوئی قومی سطح پر بغاوت.انکے قریبی نیتا نے ہی لگایا بھاجپا کو فائدہ پہونچانے کا الزام”

  1. Waise ek dafa Maine AMU k kenedy auditorium mein BAMCEF k program mein shrik tha.
    Jis mein mishra shb bhi the…
    Question and answer session mein Maine pucha ki Aap ne apni taqree isi baat pe ki musalmaan ka bahihskar kiya jaa rha hai to yeh bataiye aakhir musalmaan ne aisa kon sa gunaah kiya hai ki un ko har koi depress karne ki koshish kar rha hai.??
    Aur muslamaanon ka political representative kise hona chaiye.??
    Un hone mein 10 sec tak khamoshi saadhi aur bole ki main kisi political party ka spoke person nahi hun lehaza nain in sawaalon pe kuch nahi keh sakta….

    جواب دیں

Leave a Comment