یعقوب مرتضیٰ ندوی کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

Spread the love

پٹنہ (پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس) یعقوب مرتضیٰ کو بی اے ایل ایل بی (BA.LL.B) میں عمدہ کارکردگی کے لیےعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے سال 2023 کے لیے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ یعقوب مرتضی نے اپنی ابتدائی تعلیم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ سےحاصل کی ہے اور ان کا تعلق بہارکےضلع مدھوبنی میں واقع گاؤں مکیا کےایک ایسے متوسط گھرانے سے ہے جنہیں مالی پریشانی کا سامنا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی انتھک محنت ولگن اور کوششوں سے ثابت کیا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی پر خدا کا شکریہ ادا کیا اور مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال قبل ان کے والد کا سایۂ شفقت ان کے سر سے اٹھ گیا تھا، گھر میں ڈھیر ساری پریشانیاں تھیں، اس پورے تعلیمی سفر کے دوران کئی ساری مشکلات پیش آئیں لیکن ان سب کے باوجود انہوں نے محنت سے پڑھائی کی اور خود کو گولڈ میڈل کا حقدار ثابت کیا۔

یعقوب مرتضیٰ کی اس شاندار کامیابی پر اے ایم یو سنٹر ملاپورم کے اسسٹنٹ پروفیسر غالب نشتر، ڈاکٹر نسیمہ پی کے، ڈاکٹر فیصل کے پی، اے ایم یو علی گڑھ کی پروفیسر ڈاکٹر تبسم چودھری، ڈاکٹر کوثر فاطمہ اورا ن کے دیگر اساتذہ نے مبارک باد پیش کی۔ ان کے علاوہ ان کے دیگر خیر خواہان اور اعزہ واقارب نے بھی ان کو اپنی دعاؤں سے نوازا جن میں ان کی والدہ، بھائی ایوب مرتضی، شبیر احمد ندوی، دانش بشیر ندوی، عبد اللہ حسین ندوی ، امتیاز شمیم علیگ، فہد رحمانی صاحب (سی ای او رحمانی ۳۰)، ایڈووکیٹ شمشاد صدیقی و غیرہم قابل ذکر ہیں۔

Leave a Comment