
بنگلور۔(پریس ریلیز)۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) کی قومی جنرل کونسل گزشتہ 22مئی2022کو بنگلور میں منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف ریاستوں کے مندوبین اور نمائندے موجود تھے۔ کونسل نے ملک کی سماجی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد قراردادیں منظور کیں۔اجلاس میں ا س بات پر زور دیا گیا کہ ویمن انڈیا موؤمنٹ(WIM)کو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ملک میں خواتین کو درپیش چیلنجز کے خلاف اپنی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ کونسل نے 2022-25کی تین سال کی مدت کیلئے مندرجہ ذیل اپنی نئی قومی کمیٹی کا انتخاب کیا۔ جس کے تحت ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر کے طور پر محترمہ یاسمین اسلام (مغربی بنگال)، قومی نائب صدورکے کے ریحانات(کیرلا)، ممدوحہ مجید (دہلی)، قومی جنرل سکریٹریان افشان عزیز (راجستھان)، مایا بجت(راجستھان)، قومی سکریٹریان اڈوکیٹ خالدہ بیگم (تمل ناڈو)، عائشہ باجپے (کرناٹک)، قومی خازن کم کم بین (گجرات)، منتخب ہوئیں۔ اسی طرح قومی کمیٹی اراکین کے طور پر محترمہ مہر النساء خان(راجستھان)، عالیہ پروین (مغربی بنگال)، نورجہاں (کیرلا)، اڈوکیٹ سیمی جیکب(کیرلا)، اڈوکیٹ لکمشی راجہ (تمل ناڈو)، اڈوکیٹ صفیہ (تمل ناڈو)، فریدہ گزدار(راجستھان)، مہرالنساء مودک (راجستھان)، عطیہ فردوس (راجستھان)، رونا لیلی(مغربی بنگال)، ڈاکٹر اسماء زہرہ (تلنگانہ)، سعیدہ سعدیہ(کرناٹک)، عائشہ خانم (آندھر اپردیش) منتخب ہوئیں۔ نومنتخب ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر یاسمین اسلام نے اپنی اختتامی تقریر میں زور دیا کہ WIMکو ملک بھر میں مضبوط کیا جائے تاکہ خواتین میں ان کے سماجی سیاسی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے اورانہیں منظم کیا جائے تاکہ وہ خواتین اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہونے والی تمام ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کریں