تیجسوی یادو مہاگٹھ بندھن اراکین اسمبلی کے رہنما منتخب، اسمبلی سیشن سے پہلے اتحاد کا مظاہرہ

آئندہ بہار اسمبلی سیشن سے پہلے مہاگٹھ بندھن کے اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہفتہ کو 1‑پولو روڈ پر تیجسوی یادو کے سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تیجسوی یادو نے کی۔ اجلاس میں مہاگٹھ بندھن سے وابستہ راشٹریہ جنتا دل ، کانگریس، اور دیگر بائیں بازو کی جماعتوں کے تمام اراکین اسمبلی موجود تھے۔ متفقہ رائے سے تیجسوی یادو کو مہاگٹھ بندھن کے اراکین اسمبلی کا رہنما منتخب کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اتحاد نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی سیشن (جو یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے) میں وہ حکومت کی پالیسیوں اور عوامی مسائل کو ایوان سے لے کر سڑک تک اجاگر کریں گے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی سمیر کمار سنگھ نے کہا “بہار کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کا احترام کرتے ہوئے ہم تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔”

راجد کے صوبائی صدر منگنی لال منڈل نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن مکمل طور پر متحد ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ “انتخابات میں ووٹ چوری ہوئی”، اور کہا کہ عوامی مفاد کے خلاف غلط پالیسیوں کی مخالفت ایوان سے سڑک تک جاری رہے گی۔

2025 کے اسمبلی انتخابات میں مہا گٹھبندھن کو صرف 35 نشستیں حاصل ہوئیں، جبکہ اقتدار میں واپسی کرنے والے اتحاد قومی جمہوری اتحاد نے 202 نشستیں حاصل کیں۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور