پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) سابق وزیر اعلٰی اور راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے پٹنہ پی ایم سی ایچ کا دورہ کرکے ڈینگو وارڈ کا جائزہ لیا اور اُسکے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلٰی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلٰی تیجسوی یادو کو سخت نشانہ بنایا اور کہا کہ اگست میں نئی حکومت بننے کے بعد سے ہی بہار میں ڈینگو بڑھنے لگا تھا لیکن نئی حکومت کے لوگ سیاست میں لگے تھے اور وزیر اعلٰی کو تو بہار سے زیادہ ملک کی فکر ہے، اُنہوں نے کہا کہ آج بہار کے 12 ضلعوں میں ڈینگو پھیل چکا ہے جس سے صرف پی ایم سی ایچ میں قریب 4 لوگوں کی موت ہو چُکی ہے ساتھ ہی اُنہوں نے کہا کہ پی ایم سی ایچ سمیت پورے بہار کے پیٹلٹس کی مشینیں خراب ہے اور چھڑکاو کا کام صرف وی. آئی.پی علاقوں میں ہورہاہے *سابق وزیر صحت کی دلائی یاد سشیل کمار مودی نے کہا کہ سابق وزیر صحت منگل پانڈے روز محکمے کی مانیٹرنگ کرتے تھے اور اس طرح کے امراض پر خاص نظر رکھتے تھے لیکن موجودہ وزیر صحت تیجسوی یادو نے صرف ایک بار دورہ کیا ہے