پٹنہ (واثق قمر/انصاف ٹایمس )بالی ووڈ کے معروف اداکار ستیش کوشک کا جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے
بتایا جا رہا ہے کہ کارسے سفر کرتے وقت دل میں درد محسوس ہوا،فوری طور پر ہسپتال لے جایاگیا، لیکن راستہ میں ہی وہ دم توڑ چکے تھے۰
ستیش کوشک 13 اپریل 1956 کو دہلی کے قرول باغ علاقے میں پیدا ہوئے ،ایک متوسط گھرانے میں پلے بڑھے۔ انھوں نے شہر کے کیروڑی مال کالج میں تعلیم حاصل کی۔
ستیش کوشک نے ایک اداکار مزاح نگار، اسکین رائٹر، اور پروڈیوسر کے طور پر بالی ووڈمیں جگہ بنائی تھی،اُنہوں نے اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاو دیکھے
انھوں نے بہت سی فلموں میں یادگار کردار ادا کیا، جنمیں سے رام لکھن،جانے بھی دو یارو،اور دیوانا مستانہ بھی شامل ہیں
مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے انھیں اکثر "بہت زیادہ وزن” یا "بہت کالا” سمجھا جاتا تھا، لیکن یہ ان کی ثبات قدمی اور سنیما کے لیے محبت ہی تھی جس نے انھیں آگے بڑھایا۔
انھوںنے اپنے نرالےاندازسے کئی دہائیوں تک لوگوں کو انٹرٹین کیا۔
انھوں نے ٹویٹر میں اپنے بالی ووڈ کے سفر کے بارے میں ایک بار کہا تھا،”میں اداکار بننے کے لیے 9 اگست 1979 کو پاسم ایکسپریس کے ذریعے ممبئی آیا۔ 10 اگست ممبئی میں پہلی صبح تھی۔ ممبئی نے کام، دوست، بیوی، بچے، گھر، محبت، گرمجوشی، جدوجہد، کامیابی، ناکامیاں اور خوشی سے جینے کا حوصلہ دیا”
حال کے کچھ سالوں میں بھی انھوں نے بہت سی فلمیں ڈایرکٹ کی۔انکی آخری ڈایرکٹ کی ہوئی فلم “کاغز” تھی۔
انکی موت پر فلم دُنیا اور سیاسی لیڈران لگاتار افسوس جتا رہے ہیں، اداکار پنکج ترپاٹھی، جنہوں نے کاغذ میں مرکزی کردار ادا کیا نے اپنے ٹویٹ میں کہا "ہم ملنے کا ارادہ کر رہے تھے۔ اب ایسا نہیں ہوگا، لیکن آپ ہماری یادوں میں ہمیشہ رہیں گے۔”
اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹر پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوشک کے بغیر زندگی کبھی ایسی نہیں ہوگی، جن کے ساتھ وہ 45 سال سے تھے۔
ہدایت کار سبھاش گھئی نے انہیں "ایک ایسا آدمی قرار دیا جو بدترین بحران میں بھی ہمیشہ ہنسا “۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ "اداکار کو ہندوستانی سنیما میں ان کے تعاون، فنکارانہ تخلیقات اور پرفارمنس” کے لیے یاد رکھا جائے گا۔