ملت ٹائمس کے چیف ایڈیٹر اور نوجوان صحافی شمس تبریز قاسمی کا ممبئی کے مختلف مقامات پر دورہ اور مختلف ایوارڈ سے سرفراز

Spread the love

پٹنہ (انم جہاں/انصاف ٹائمس) پریس کلب کے ممبر اور ملت ٹائمس کے چیف ایڈیٹر نوجوان صحافی شمس تبریز قاسمی کا گزشتہ دنوں ممبئی دورہ ہوا۔اس موقع پر مختلف مقامات پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ممبئی آمد پر مشہور دانشور اور انجمن اسلام ممبئی کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے انہیں انجمن کے اکبر ہال میں استقبالیہ دیا، ڈاکٹر ظہیر قاضی نے ملت ٹائمس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ بہت کم وقت میں آپ نے ملت ٹائمس کو معتبر اور مستند میڈیا ہاؤس کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

اس موقع پر انجمن باشندگان بہار ممبئی کے صدر محمود حکیمی اور ان کی ٹیم نے بہترین صحافتی خدمات کی بنیاد پر شمس تبریز قاسمی کو ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا۔

تقریب میں مذکور شخصیات کے علاوہ مشہور ملی رہنما علامہ حسنی بنئ صدر آل انڈیا علماء بورڈ ، مولانا نوشاد صدیقی صدر امام الہند فاؤنڈیشن ، مولانا عبد الماجد قاسمی، اردو کارواں کے صدر فرید شیخ سمیت شہر کی متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور ملت ٹائمز کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شمس تبریز قاسمی کو مبارکباد پیش کیا۔

مہاراشٹر کانگریس کے ترجمان نظام الدین راعین نے کہاکہ شمس تبریز قاسمی پر ہمیں فخر ہے جو ہماری آواز پوری قوت اور مضبوطی کے ساتھ اٹھاتے ہیں.

اس کے بعد وہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر گئے,مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر نے حوصلہ افزائی کی اور شال اوڑھاکر استقبال کیا۔موقع پر موجود دانشوران نے شمش تبریز قاسمی کے ساتھ اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

اس کے علاوہ ممبئی کے مختلف اداروں کے دفتروں وجلسوں میں بھی انکی تقریریں ہوئی اور مختلف مقامات پر سیاسی، سماجی، مزہبی اور ادبی شخصیات نے مل کر تبادلہ خیال کیا – موقع پر سبھی نے ہندوستانی صحافت میں ملت ٹائمس و شمش تبریز قاسمی کے خدمات کی سراہنا کیا

Leave a Comment