وویکانند میموریل میں نریندرمودی کا مراقبہ کرنا، اقتدار اور وزیر اعظم کے عہدے کا غلط استعمال ہے۔ ایس ڈی پی آئی

Spread the love

پٹنہ (پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب صدر محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ تمل ناڈو میں وویکانند میموریل میں نریندر مودی کا مراقبہ کرنا،اقتدار اور وزیر اعظم کے عہدے کا غلط استعمال ہے۔ وویکانند راک میموریل کے مراقبہ ہال میں نریندر مودی کے مراقبہ شو نے ماہی گیروں کو تین دن تک گھر پر رہنے کے لیے مجبور کردیا ہے۔ ان پر تین دن کے لیے مراقبہ کے مقام سے 5کلومیٹر کے دائرے میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے اس روحانی ڈرامے اور سیاسی فائدے کی تکمیل کے لیے روزانہ ماہی گیری سے اپنی روزی روٹی کمانے والے غریب ماہی گیروں کو ان کی آمدنی اور روٹی سے محروم کیا جارہا ہے۔تین روز کیلئے ماہی گیر ی پر پابندی کے باعث 5ہزار سے زائد ماہی گیر سمندر میں نہیں گئے اور ایک ہزار سے زائد ماہی گیری کی کشتیاں ساحل پر لنگر انداز ہیں۔ وزیر اعظم کی "سیکورٹی "کے لیے ماہی گیروں پر پابندی تشویشناک ہے کیونکہ اس سے ماہی گیروں کی روزی روٹی متاثر ہوتی ہے اور یہ سب عام آدمی کی ٹیکس کے پیسے سے ہورہا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر محمد شفیع نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کا مذہب یا عقیدہ کیا ہے کسی دوسرے کو اس سے مطلب نہیں ہے، جب تک کہ اس سے دوسروں کو کوئی نقصان نہ ہو۔ لیکن جب اس کا دوسروں اور ملک پر بر ااثر پڑتا ہے تو یہ سب کیلئے تشویش کا باعث بن جاتا ہے۔ مزید یہ کہ حکومتی مشینری کو اپنی ذاتی خواہشات کے لیے استعما ل کرنا طاقت کا صریح غلط استعما ل ہے۔

Leave a Comment