ماہ نور کے انصاف کیلئے کٹیہار سے پٹنہ اور پورنیہ سے نالنده تک ایس.ڈی.پی.آئی کے مظاہرے جاری، صوبائی صدر نے دے دی بڑے آندولن دھمکی

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) کٹیہار کی بیٹی ماہ نور کیلئے انصاف کی مانگ کو لیکر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بہت متحرک نظر آ رہی ہے جہاں گزشتہ دنوں کٹیہار کے اندر آندولن میں پارٹی کی ضلعی اکائی لگاتار متحرک نظر آئی تو وہیں پٹنہ میں صوبائی صدر شمیم اختر کے ساتھ پٹنہ ٹیم نے ایک جوائنٹ ریلی منعقد کیا تو وہیں نالنده کے بہار شریف میں شمیم اختر کی قیادت میں اور پورنیہ کے اندر بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر صوبائی صدر شمیم اختر نے کہا کہ ماہ نور کے مجرمین سب کے سامنے ہے لیکن بھاجپا اور سنگھ پریوار کے دباؤ میں انتظامیہ اُنہیں بچا رہی ہے شمیم اختر نے کٹیہار کے اعظم نگر میں 53 مظاہرین پر ہوئے مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جلد سے جلد ختم کرنے اور ماہ نور کے مجرموں کو کیفر کردار تک لے جانے کی مانگ کیا ساتھ ہی اعلان کیا کہ اگر انتظامیہ اس مانگ کو نہیں مانتی ہے تو آنے والے دنوں میں ہم صوبائی سطح پر بڑے آندولن کا منصوبہ بنانے پر مجبور ہونگے

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور