گوڈڈا،جھارکھنڈ میں ایس.ڈی.پی.آئی کا ایک روزہ مکالمہ پروگرام: آئین اور سماجی جمہوریت پر زور

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے آج جھارکھنڈ کے گوڈ لڈا ضلع کے ہنوارا میں “آئین اور سماجی جمہوریت” کے موضوع پر ایک روزہ مکالمہ پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ پروگرام کی صدارت جناب مولانا محمد شاکر قاسمی نے کی۔

پروگرام میں مہمان خصوصی جھارکھنڈ انچارج جناب عبدالسلام این یو، صوبائی صدر محمد حنظلہ شیخ، صوبائی جنرل سیکریٹری تہمید الرحمان، صوبائی جنرل سکریٹری (تنظیم) شمیم اختر اور صوبائی کمیٹی کے رکن عمر فاروق موجود رہے۔

پروگرام کا آغاز جناب محمد مظفر کی ہدایات کے ساتھ ہوا، جس کے بعد جناب شاکر قاسمی نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا خیرمقدم کیا۔ شمیم اختر نے مہارت کے ساتھ مجلس کی قیادت کی، جس سے پروگرام منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھا۔

تہمیدالرحمان نے افتتاحی خطاب میں آئین کے بنیادی اصول، سماجی انصاف اور جمہوری اقدار پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد محمد حنظلہ شیخ نے موضوع “ایس ڈی پی آئی کیوں ضروری ہے” پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں آئین، مساوات اور سماجی جمہوریت کے تحفظ کے لیے پارٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

مہمان خصوصی عبدالسلام این یو نے بھی آئین اور سماجی جمہوریت پر اپنے مؤثر خیالات پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بھرپور پذیرائی دی۔ پروگرام کے اختتام پر محمد شمس تبریز قاسمی نے نتیجہ اور اختتامی خطاب پیش کیا اور تمام مہمانوں، کارکنان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں مقامی کارکنان، پارٹی کے عہدیداران اور عوام کی سرگرم شرکت رہی۔ ایس ڈی پی آئی کا یہ مکالمہ پروگرام پرامن، منظم اور نہایت کامیاب رہا۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور