اسپیشل آرمڈ فورس فیصلہ کے خلاف ایس.ڈی.پی.آئی کا زبردست احتجاج

Spread the love

پریس ریلیز24مارچ2021بہار سرکار کے لائے گئے نیے پولیس قانون جس کے تحت اسپیشل فورس کو بغیر مجسٹریٹ کی اجازت کے گرفتاری و چھاپہ کی اجازت و دیگر اختیارات دہے گئے ہیں اسے لیکر پورے بہار میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے احتجاجی پروگرامس منعقد کیے اسی سلسلے میں مظفرپورکے پکی سرائے میں بھی ایک دھرنا منعقد کیا گیا اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کا پتلا جلایا گیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی کمیٹی ممبر سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے سرکار کے اس قدم کو مکمل طورپر تانا شاہی اقدام قرار دیا انہوں نے کہاکہ یو.اے.پی.اے جیسے قوانین کا لگاتار ناجائز استعمال ہوتا رہتا ہے تو ایسے میں اسپیشل پولس بنا کر اسے تمام طرح کے پکڑ سے چھوٹ دیدینا صوبہ کو ایک پولس ریاست کی طرف لے جانے کی ہی کوشش ہے انہوں نے کہاکہ آج مکھوٹا بنے بیٹھے نتیش کمار کے گردن پر بندوق رکھ کر سنگھ پریوار کا گروپ بہار کو اتر پردیش جیسا جنگل راج بنا دینے کی کوششیں کررہا ہے لیکن انشاء اللہ ہم کبھی ایسی کوششیں کامیاب ہونے نہیں دینگے انہوں نے بتایا کہ ہم اس کالے قانون کے خلاف کل کے بعد منظم آندولن شروع کرینگےمظاہرہ کو پارٹی کے ضلعی صدر محمد رضاء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے اس دور کو ایک نازک دور بتایا اور تمام سیکولر طاقتوں کو پیغام دیاکہ ریاست میں جمہوریت کی حفاظت کیلئے اور ریاست کو اترپردیش بننے سے بچانے کیلئے متحدہ طور پر آگے بڑھیںایس.ڈی.پی.آئی ضلعی جنرل سیکرٹری محمد جاوید اقبال نے اسمبلی کے اندر اسمبلی ممبران پر اور اسمبلی کے باہر اسمبلی گھیراؤ کیلیے جا رہے راجد کارکنان کے ساتھ پٹنہ پولس کے تشدد کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری ملک میں اس طرح کے غنڈہ گردی کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے لہذا سرکار کو اپنے زعفرانی غنڈوں پر لگام لگانا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے جمہوریت پسندوں کی ہمت کو اور مضبوطی دیتے ہیں ہم اپنے سنگھرش میں مضبوطی سے ڈٹے رہینگے یہاں تک کہ فاشزم کو مٹاکر سماجی انصاف کا مکمل قیام نہ کر دیں موقع پر ریاض احمد صاحب، افتخار عالم،رحمت حبیب،محمد عارف،محمد آفتاب،علی حسن ،محمد شفیع،محم انتخاب،محمد ساجدسمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے

Leave a Comment