
پریس ریلیز 09 اپریل 2020خانقاہ رحمانیہ کے سابق سجادہ نشیں مولانا ولی رحمانی صاحب کی وصیت کے مطابق ولی فیصل رحمانی صاحب کی سجادہ نشینی کی گل پوشی خانقاہ کے احاطہ میں موجود مسجد میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی کے ہاتھوں ہوئی اور مریدین نے تجدید بیعت بھی کیا اس موقع پر وشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر و آل انڈیا لایرس کونسل کے قومی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ شرف الدین صاحب بھی محفل میں شامل ہونے انہوں نے امیر شریعت ولی فیصل رحمانی صاحب کو مبارکبادو نیک خواہشات پیش کیا اور امید ظاہر کیا کہ قوم مسلم کی فلاح و بہبود کیلئے روحانی،تعلیمی،سیاسی،سماجی محاذوں پر مولانا ولی رحمانی صاحب اور انکی قیادت میں امارت شرعیہ و خانقاہ رحمانیہ نے جو اعلیٰ ترین مثالی کام کیا ہے ویسے ہی مزید ہمت،استقامت اور مضبوطی کے ساتھ منظم و منصوبہ انداز میں امیر شریعت ولی فیصل رحمانی صاحب اور انکی قیادت والی نئی امارت شرعیہ و خانقاہ رحمانیہ بھی کام کریگی ایڈووکیٹ شرف الدین صاحب کے وفد میں ایس.ڈی.پی.آئی بہار کے صوبائی کمیٹی ممبر شمیم اخترو پارٹی کے پٹنہ کے ذمہ دار محبوب الرحمن بھی شامل تھے