پٹنہ(واثق قمر/انصاف ٹائمس) سریکھا یادو نے سولاپور اسٹیشن اور ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس کے درمیان ٹرین چلائی ہے۔ ریلوے کے وزیر نے ان کی ستائش بھی کی۔
سریکھا یادو ایشیا کی پہلی خاتون لوکو پائلٹ ہے، جو ہائی اسپیڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلانے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں
سریکھا یادو مغربی مہاراشٹر کے ستارا ضلع کی رہنے والی ہے، اس نے کرد کے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج سے الیکٹرک انجینئرنگ میں ڈپلومہ مکمل کرنے سے پہلے اپنی بنیادی تعلیم ستارا میں حاصل کیا
محترمہ یادو نے 13 مارچ 2023 (پیر) کو ممبئی میں سولاپور اسٹیشن اور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (CSMT) کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو چلایا، ٹرین 450 کلومیٹر سے زیادہ طویل سفر مکمل کرنے کے بعد مقررہ وقت سے پانچ منٹ پہلے سی.ایس.ایم.ٹی پہنچ گئی۔ سی ایس ایم ٹی کے پلیٹ فارم نمبر 8 پر انکا استقبال کیا گیا
محترمہ یادو نے کہا کہ وہ نئے دور کی جدید ترین وندے بھارت ٹرین کو چلانے کے موقع کے لیے شکر گزار ہیں۔