مہاراشٹر ا کے کولہا پور میں دائیں بازو کے غنڈوں کی طرف سے مسجد کی توڑ پھور اور مسجد پر زعفرانی پرچم لہرانے کی شدید مذمت

Spread the love

سنگھ پریوار قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے۔ا یس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی

نئی دہلی (پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے مہاراشٹرا کے کولہاپور ضلع میں دائیں بازو کے ہندوتوا غندوں کی طرف سے مسجدکی توڑ پھوڑ، قرآن مسجد کے نسخے نذر آتش کرنے اور مسجد کے اوپر زعفرانی پرچم لہرانے کی سخت مذمت کی ہے۔ سماج دشمن ہجوم کی قیادت سابق راجیہ سبھا رکن سمبھا جی راجے چھتر پتی کررہے تھے۔ واضح رہے کہ یہ غنڈہ گردی وشال گڑھ قلعے پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف احتجاج کے دوران کی گئی ہے جو اس حملے اور توڑ پھوڑ کے مقام سے 6کلو میٹر دور ہے۔ یہ واقعہ اس چھوٹ کا نتیجہ ہے جو مجرموں کو حاصل ہوتا ہے جب متاثرین مسلمان ہوتے ہیں۔ ایم کے فیضی نے سوال کیا کہ ان غنڈوں کو کیا حق حاصل ہے اور کس قانون کے تحت ایک ایسی ریاست میں جہاں جمہوری قوانین نافذ ہیں "غیر قانونی "تجاوزات کے نام پر مسلمانوں پر حملہ کریں۔ ان غنڈوں نے مسلمانوں کے کئی مکانات، عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا ہے اور مسلمانوں پر جسمانی حملہ بھی کیاہے اور انہیں مارا پیٹا ہے جس سے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کی نوعیت مسلمانوں اور ان کے املاک کو نشانہ بنانے کی پیچیدہ منصوبہ بندی کی طرف اشار ہ کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو تشدد اس وقت شروع ہوا جب کچھ دائیں بازو کے کارکنوں کی قیادت میں سمبھا جی راجے جو پونے سے آتے تھے، ان کو ممنوعہ احکامات کے پیش نظر قلعہ کے علاقے کے باہر ہی روک دیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگھ پریوار ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں جیتنے کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت کی سیاست کی اپنی مکمل ناکام چال کا سہارا لے رہا ہے۔ سنگھ پریوار جسے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں مہاراشٹرا میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسے یہ احساس نہیں ہے کہ عام اس نفرت انگیز سیاست کے ساتھ نہیں ہیں جسے سنگھ پریوار پروان چڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ پھر بھی وہ ہم آہنگی میں خلل ڈالتے ہیں اور معاشرے میں ہنگامہ برپا کرتے ہیں۔ INDIAبلاک جس نے مہاراشٹرا میں مسلم کمیونٹی کی مضبوط حمایت سے 48میں سے 30سیٹیں جیتی ہیں، ریاست میں سنگھ پریوار کی ہولناک کارروائیوں کے خلاف اپنا منہ تک نہیں کھول رہا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے انڈیا بلاک سے اس معاملے میں سخت مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے اور علاقے میں مسلم کمیونتی بلا خوف امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکے۔

Leave a Comment