راجد دفتر میں بھولا پاسوان شاستری کی یوم پیدائش پر رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا

انصاف ٹائمس ڈیسک

راجد کے صوبائی دفتر میں اتوار کو بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آزادی کے رہنما بھولا پاسوان شاستری کی یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر منگنی لال منڈل کی صدارت میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

منڈل نے کہا کہ شاستری نے طالب علمی کے دنوں سے ہی عدم تعاون تحریک سے حصہ لیا اور دو بار جیل بھی گئے۔ وہ مضبوط، انسان دوست، سادہ مزاج اور بے سہارا لوگوں کے لیے ہمیشہ وقف رہنے والے رہنما تھے۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے کبھی سرکاری سہولتوں کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ ان کی سادہ زندگی آج بھی عوامی خدمت کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

اس پروگرام میں قومی جنرل سیکریٹری بینو یادو، صوبائی نائب صدر سریش پاسوان، صوبائی خزانچی محمد کامران، چیف ترجمان شکتی سنگھ یادو، ترجمان اعجاز احمد، سابق رکن اسمبلی بھائی دنیش سمیت ارون کمار، فیاض عالم کمال، نندو یادو، پرمود کمار رام، نربھئے کمار امبیڈکر، شیا م نندن پاسوان، نیتو کماری،احمد، جیمز کمار یادو، چھایا رانی، اوپندر چندروانشی، رینا چودھری اور دیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

رہنماؤں نے کہا کہ بھولا پاسوان شاستری کی قربانی اور خدمت کا جذبہ نئی نسل کو سیاست میں ایمانداری اور سادگی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور