ماہ نور کے انصاف کیلئے بہار سے حیدرآباد کے مانو تک لگی آگ، کانگریس کے قومی سیکریٹری توقیر عالم و ایس.ڈی.پی.آئی کے کارکنان بھی سڑکوں پر،دلّی پہونچے توقیر،آج ہوگا جنتر منتر پر احتجاج

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس)گزشتہ دنوں کٹیہار کے اعظم نگر میں 16 سال کی ایک لڑکی جسے ماہ نور کا نام دیا گیا ہے کو اغوا کرکے گینگ ریپ کر قتل کر دیا گیا تھا اُسے لیکر عوام کا غصہ اب پورے ملک میں پھیلتا جا رہا ہے کیونکہ ایک ہفتہ ہونے کو ہے پھر بھی انتظامیہ کی طرف سے کوئی قابل اطمینان اقدام دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے- اس سلسلے میں کٹیہار کے تمام علاقوں میں لگاتار مظاہرے جاری ہے جسمیں انڈین نیشنل کانگریس کے قومی سیکریٹری توقیر عالم بہت متحرک نظر آرہے ہیں ساتھ ہی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنان بھی سڑکوں پر اترے ہیں- دوسری طرف یہ آگ اب بہار سے لیکر ملکی سطح پر پھیلتی جا رہی ہے جس کے تحت کل شام میں حیدرآباد کی مشہور یونیورسٹی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات نے کینڈل مارچ نکال کر انصاف کی مانگ کیا اور آج یعنی 29 مارچ کو راجدھانی دلّی کے جنتر منتر پر 04 بجے ایک بڑے مظاہرے کا اعلان ہوا ہے جس کلیئے کانگریس کے قومی سیکریٹری توقیر عالم دلّی پہونچ چکے ہیں اور اس مظاہرے کو منعقد کرنے و قیادت کرنے کا کام کر رہے ہیں

انڈیا اور اپوزیشن: انضمام، اتحاد، تنظیم,نظریہ اور مزاحمت — بقا کی آخری جنگ

✍️سیف الرحمٰنچیف ایڈیٹر: انصاف ٹائمس (اردو،ہندی،انگلش نیوز ویب سائٹ) اِن دنوں ہندوستانی سیاست میں ایسے

بہار کے امداد یافتہ مدارس کی جانچ کا فیصلہ، 10 دن میں رپورٹ طلب؛ ہر بلاک میں تین رکنی کمیٹی، تصاویر لینا بھی لازمی

بہار حکومت نے ریاست کے تمام غیر سرکاری تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس کی جانچ