مظفرپور میں فروغ اردو مشاعرہ کا انعقاد،اردو کی ترویج و اشاعت پر زور

Spread the love

مظفرپور (پریس ریلیز/انصاف ٹائمز)
مظفر پور آج مورخہ 21 مارچ 2021 کو قومی اساتذہ تنظیم، مظفر پور نے سنوارنا فاؤنڈیشن کے تعاون سے پکڑی پکوہی واقع آئی جی ایچ پبلک اسکول میں فروغِ اردو مشاعرہ کا انعقاد کیا۔ قومی اساتذہ تنظیم، بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع کی صدارت میں منعقد اس مشاعرہ کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر منصور معصوم نے ادا کئے۔ اپنی صدارتی خطبہ میں جناب محمد رفیع صاحب نے کہا کہ اس مشاعرہ کا انعقاد اردو کی ترویج واشاعت کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ مشاعرہ سے عوام میں اردو سے محبت پیدا کرنے اور اسکی طرف رغبت دلانے کی ایک کوشش ہے۔ انہونے کہا کہ ہماری یہ سمجھ ہے کہ اردو ترویج و اشاعت کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ہم عوام کو اس کے لئے تیار کریں ، ان کے بیچ جاکر ہم ماحول بناویں اور اسکے لئے سیمینار اور مشاعروں کا انعقاد کریں۔ اس پروگرام کے روح آفاق اعظم نے پروگرام کے ذریعہ سے اردو کے سچے ہمدر کی تلاش کرتے دکھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں خادم اردو کی تلاش ہے جو حقیقت میں اردو سے محبت کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر سنوارنا فاؤنڈیشن کے چئیرمین جناب انعام الحق نے برے پر خلوص طریقہ سے مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کی اردو کی خدمت میں ہمیشہ میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلونگا۔ناظم پروگرام ڈاکٹر منصور معصوم نے ایک اچھی پہل کی ہے کہ اس پروگرام کو فروغ اردو مشاعرہ کا نام دیا، ان کا کہنا تھا کہ فروغِ اردو سیمینار کا انعقاد تو ہوتا ہی ہے فروغ اردو مشاعرہ کا بھی انعقاد ہونا چاہئے تاکہ لوگوں میں اردو سے قریب کا تعلق ہو جائے۔ قومی اساتذہ تنظیم کے ضلع صدر شمشاد احمد ساحل نے اردو کی خدمت کے لئے آگے بڑھنےکو کہا اورانہوں نے موجود سامئین سے درخواست کیا کہ آپ آج احد کریں اور کل سے اردو اخبار ضرور خریدیں اوراس موقعہ پر مشہور شاعر محفوظ احمد عارف کی غزلوں کا مجموعہ ” نغمئہ گل ” کا اجراء بھی ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے سعدیہ ثناء نے کیا اسکے بعد خوش نما آرا نے حمد اور حافظہ حسن آرا نے نعتیہ کلام اور پھر بچوں کے نظم اور غزل کے بعد مشاعرہ کا آغاز ہوا۔
یہاں پر خوب ہوتا ہے نظارہ رقص بسمل کا
جہاں قاتل ہی قائد ہو وہاں پھر کون سوتا ہے
امام الدین امام
بہانے روز گھڑ لیتے ہیں ہم تو
کہ اس فن میں مہارت ہو گئی ہے
تعظیم احمد گوہر
بھول کر بھی زندگی کو رائیگاں مت کیجئے
زندگی جینا عبادت ہے عبادت کیجئیے
محفوظ احمد عارف
تمہارے لہجے میں اب بھی زہر کی تلخی
ہماری باتوں میں اب بھی مٹھاس باقی ہے
ایم عالم صدیقی
قتل انسانوں کا کر کے اس کو شہرت مل گئی
بے رحم ہے حکمراں اور جل گیا ہے یہ بدن
محمد رفیع
میرے دل میں بھری ہے جو آگ آج
آزادی کی بولو کہاں کہاں دھر دوں
سہج کمار
اب آکر ملا ہے یہاں پر کچھ سکوں مجھے
جب تک رہا حیات سے مرتا رہی ہوں میں
محمد شاہ نواز ‘ نواز ‘
گھر کی میز پر ایک چٹھی چھور آیا ہوں
گھر میں تڑپتی ماں کو اکیلا چھوڑ آیا ہوں
ایم آر چشتی
آج کی اس محفل کا اختتام آئی جی ایچ پبلک اسکول کے ڈائیریکٹر انعام الحق کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔ مہمانوں کا استقبال آئی جی ایچ پبلک اسکول کی پرنسپل گل رانا پروین نے گلاب کے پھول سے کیا۔ اس موقعہ پر قومی اساتذہ تنظیم کے سریا بلاک سکریٹری محمد فیروز، محمد اظہار الحق عرف بھکلو، محمد احسان الحق، محمد حسیب، محمد غلام نبی، ادیب معصوم، خوش نور عالم، محمد جیشان، محمد ارمان، محمد ارباز، محمد فیضان، عرفان دلکش، محمد عمران، محمد ارشد شیخ اور اشرف جہانگیر وغیرہ شامل تھے

Leave a Comment