پٹنہ (پریس ریلیز/انصاف ٹائمس)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے ریاستی صدر عبدالمجید نے میسور نرسمہا راجہ اسمبلی حلقہ کیلئے بروز جمعرات 13اپریل 2023کو پرچہ نامزدگی داخل کی۔ ایس ڈی پی آئی پارٹی کے ہزاروں کارکنان راجیو نگرکے البدر سرکل سے ادے گیری میں پارٹی کے دفتر تک جلوس کی شکل میں پہنچے اور سینئر لیڈروں کے ساتھ چامنڈی وہار اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوئے۔ جس کے بعد ایس ڈی پی آئی ریاستی صدرو امیدوار عبدالمجید نے انتخابی عہدیداران کے پاس پرچہ نامزدگی جمع کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر دیوانور پتنن جیا، ایس ڈی پی آئی ریاستی کمیٹی رکن امجد خان، ایس ڈی پی آئی ضلعی صدر رفعت خان، بی ایس پی ریاستی سکریٹری شنکر اور دیگر پارٹی لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔