پٹنہ(پریس ریلیز/انصاف ٹائمس)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی جانب سے کل نئی دہلی نظام الدین کمیونٹی سینٹر میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مندرجہ ذیل شخصیات۔ پروین کمار۔ جنگ پورہ ایم ایل اے، عام آدمی پارٹی، فادر فیلکس۔ ڈیاسٹاسس دہلی کیتھولک چرچ، رگھو شرماسوشلسٹ پارٹی، پروفیسر بشیر۔ صدر آل انڈیا مسلم مجلس، سبرامنی آرومگم، قومی جنرل سکریٹری ویلفیئر پارٹی، فادر بہادر راؤ۔ صدر غدر پارٹی، فادر ڈینزل لوبو، شاہ نواز قادری سابق وزیر، ہر بھجن سنگھ۔ سابق مجسٹریٹ کانپور، ابرار احمد سابق انکم ٹیکس کمشنر، سید حماد نظامی۔ نظام الدین درگاہ، ذاکر حسین، سابق چیئرمین وقف بورڈ ہریانہ اور اڈوکیٹ محمود پراچہ اور کارکنان شریک رہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے افطار اجتماع سے مختصر خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے ملک میں بڑھ رہے فر قہ وارانہ تشدد اور جمہوریت و آئین پر آئے دن ہورہے حملوں کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پر زور دیا اور مسلمانوں، دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات پر ہورہے حملوں اور مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے حملوں کی سخت مذمت کی۔ قبل ازیں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔