11 اکتوبر کو راگھوپور میں پرشانت کشور کی بڑی بیٹھک — کیا تیجسوی یادو کے خلاف اتریں گے میدان میں؟

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ جن سوراج آندولن کے بانی اور ملک کے معروف انتخابی حکمتِ عملی ساز پرشانت کشور (پی کے) 11 اکتوبر کو راگھوپور کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اس دوران وہ جن سوراج سنگٹھن کے مقامی اور ریاستی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ آئندہ 2025 کے اسمبلی انتخابات کی سمت طے کر سکتی ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس بات پر زور و شور سے بحث جاری ہے کہ کیا پرشانت کشور راگھوپور اسمبلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں؟ یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی پرساد یادو موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ اگر پرشانت کشور نے راگھوپور سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا، تو یہ بہار کی سیاست میں ایک تاریخی اور ہائی وولٹیج مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے، جس پر پورے ملک کی نظریں مرکوز ہوں گی۔

جن سوراج آندولن کے کارکنوں میں اس میٹنگ کو لے کر زبردست جوش و خروش ہے۔ راگھوپور میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مقامی عوام میں بھی ممکنہ سیاسی اعلان کو لے کر تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پرشانت کشور نے راگھوپور سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، تو یہ نہ صرف آر جے ڈی اور مہاگٹھ بندھن کے سیاسی توازن کو متاثر کرے گا بلکہ بہار کی سیاست کو ایک نیا رخ بھی دے سکتا ہے۔

اب سب کی نگاہیں 11 اکتوبر کی اُس اہم بیٹھک پر لگی ہیں، جہاں سے ممکن ہے کہ بہار کی سیاست کا ایک نیا باب شروع ہو۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور