نتیش کمار نے کہا کہ "پرشانت کشور کو ہم نے بہت محبت دیا ،اُن کے بارے میں ہم سے سوال نہ کیا کریں” تو پرشانت نے بھی دیا جواب

Spread the love

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) پرشانت کشور کے ذریعے نتیش کمار کے بھاجپا کے رابطے میں ہونے کی بات کہے جانے اوران کے پھر سے بھاجپا کے ساتھ جانے کا امکان ظاہر کرنے کے بعد نتیش کمار نے میڈیا سے کہا کہ اُن کے بارے میں ہم سے سوال نہ پوچھا کریں ،اُن کو ہم نے بہت محبت دیا تھا،اب وہ پبلسٹی کیلئے کچھ کچھ بولتا رہتا ہے تو بولنے دیں *پرشانت کشور نے دے دیا پیدل یاترا کی دعوتاُدھر پرشانت نے بھی نتیش کمار کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "اگر مجھے پبلسٹی چاہیے ہوتی تو پٹنہ میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتا رہتا نہ کی گاؤں گاؤں گھوم رہا ہوتا اور اگر گاؤں گاؤں گھومنے سے پبلسٹی ہوتی ہے تو اُن (نتیش کمار) کو بھی پیدل یاترا کرنا چاہئے” آگے پرشانت نے میڈیا سے کہا کہ "اب تک کہ میرے دورے سے سمجھ میں آیا ہے کہ ترقی کے تمام دعوے زمین پر ناکام ہے”

Leave a Comment