مشرق وسطیٰ کی حفاظت کیلئے اسرائیل کے خلاف مضبوط کارروائی کی ضرورت:پاپولر فرنٹ آف انڈیا, اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے:محبوب عالم

پریس ریلیز19 مئی 2021دنیا میں اسرائیل نام کا کوئی ریاست نہ تھا نہ ہے یہ مکمل طور پر استعماری طاقتوں کی سازش کے تحت عرب کے پیٹ میں گھونپا گیا ایک خنجر و ناجائز ریاست ہے جو مسلسل پورے عرب کو لہولہان اور پوری انسانیت کو شرمسار کررہا ہے ان باتوں کا اظہار پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے صوبائی سکریٹری محبوب عالم رحمانی صاحب نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے آگے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے جس طرح کا رخ اپنایا ہے اس سے لگتا ہےکہ اب وہ فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹاہی دینا چاہتا ہے سینکڑوں لوگوں کو جس میں بچے، عورتیں، بزرگ کی بہت تعداد ہے انہیں قتل کر دیا گیا 50ہزار سے زائد لوگوں کو بے گھر کردیا گیا تو وہیں زبردست مالی نقصان اہل فلسطین کو پہنچایا گیا ہے ایسے میں اقوام متحدہ و اسلامی ممالک کا صرف مزمتی بیانات سے کام چلانے کی کوشش افسوسناک ہے محبوب عالم نے اقوام متحدہ و اسلامی ممالک سے مانگ کیا کہ جلد از جلد ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف مضبوط اقدامات کریں نہیں تو پورا مشرق وسطیٰ اس کے زد میں برباد ہو سکتا ہے ساتھ ہی انہوں نے بھارت سمیت پوری دنیا کی انصاف پسند عوام سے درخواست کیاکہ جہاں بھی اور جیسے بھی ہو آپ اہل فلسطین کے ساتھ ہر طرح کا اظہار یکجہتی ضرور کریں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے سلامتی کونسل میں بھارت کے ذریعہ فلسطین کی حمایت کی ستائش کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ وہاں کی عوام و وہاں کی تحریک مزاحمت کے ساتھ ہم ہمیشہ کھڑے رہے اور مضبوط رشتہ رکھے ہیں لہذا وہاں کی تحریک مزاحمت کے خلاف بھی بیان سے پرہیز کرتے ہوئے کھل کر مکمل ساتھ فلسطین کا نبھایا جائے

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور