پٹنہ(سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) بہار بھر میں جن سوراج کے نام سے پیدل یاترا کر رہے پرشانت کشور نے اپنے اوپر پیسے کو لیکر اٹھ رہے سوال کا جواب دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا ہے، اُنہوں نے ایک جگہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے 11 الیکشن لڑائیں ہیں جسمیں سے 10 جیتے ہیں اور 06 صوبوں میں ہمارے لڑائیں ہوئے وزراء اعلیٰ ہیں جن سے ہم نے پیسے نہیں لئے ہیں اور ہم اب اُن سے بہار کیلئے مدد لے رہے ہیں” *
راجد پر کیا تیکھا حملہپرشانت کشور نے اس موقع پر راشٹریہ جنتا دل پر بھی حملہ بولا اور کہا کہ یہ لوگ وصولی کرکے پارٹی چلا سکتے ہیں تو ہم امداد سے کیوں نہیں*سیاست دانوں کی طرح خرچ سے کیا انکار پرشانت نے پیسوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سیاست دانوں کے پیسے ہیلی کاپٹر ،پوسٹر مہم اور گاڑیوں و اسٹیج پر خرچ ہوتے ہیں لیکن ہم اپنی گاڑی سے چل رہے اور بغیر اسٹیج کے روڈ کنارے بھی خطاب کرلیتے ہیں ساتھ ہی میرے مہم میں آنے والے سارے لوگ اپنے ذاتی خرچ پر پروگرام میں آیا کرتے ہیں*
پارٹی بننے پر عوامی چندے سے ہوگا کاماپنی مجوزہ سیاسی پارٹی بننے کے بعد پارٹی کو عوامی چندے پر چلانے کی بات کہی اور کہا کہ اس کیلئے ہم اچھا پلان تیار کر رہےہیں