پٹنہ(سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) نتیش کمار کی سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن وہ بطور انسان بہت ایماندار اور بہتر سادگی والے ہیں یہاں تک کہ انکے بیٹے کوگھر بھی دوسروں نے بنا کر دیا ہے ان باتوں کا اظہار جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر ،سابق ممبر پارلیمنٹ اور پروگریسیو ڈیموکریٹک الائنس کے سابق وزیر اعلیٰ اُمیدوار پپو یادو نے بہار تک چینل کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے کیا ساتھ ہی اُنہوں نے نتیش کے بھاجپا کےساتھ اتحاد پر اشارہ کرتے ہوئے 1990 میں لالو پرساد یادو کے بھاجپا کے ساتھ اتحاد کو یاد دلایا اور ساتھ ہی بھاجپا پر نشانہ سادھا کہ ضرورت پڑنے پر محبوبہ مفتی سے بھی اتحاد کرلیا اور اُسی طرح شیو سینا کے پاؤں میں پڑے رہے لیکن ضرورت ختم ہونے کے بعد چھڑا گھونپ دیا. پپو یادو نے نتیش کمار کے بارے میں یہ گواہی بھی دی کہ اُنہوں نے بھاجپا کے نظریے کو کبھی قبول نہیں کیا *مکامہ پر بھی بولمکامہ اسمبلی کے ضمنی الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں رانی سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا جو کہ مافیا کی بیوی ہے اور کہا کہ وہاں پر نریندر مودی اور لالو یادو نہیں بلکہ 56 بنام 56 کی لڑائی ہے*کانگریس و راہل کی تعریف کرتے ہوئے سیاست دانوں کے کردار پر اٹھایا سوالپارٹیوں کے ذریعے نظریات بھول کر اتحاد بدلتے رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے وقت میں سیاست دانوں کا کردار ویشیا کے جیسا ہے لیکن ہاں میں کانگریس اور راہل گاندھی کے سیاسی کردار کی تعریف کرتا ہوں, باقی عظیم اتحاد کا کچھ نہیں کہتا ہوں کیونکہ 12 بجے رات میں میں بھی ایمان بیچ دوں تو کل ہوکر میں بھی وزیر اعلٰی بن جاؤں