پٹنہ(اِنصاف ٹائمس ڈیسک) غزہ کے ہسپتال پر مقبوضہ فلسطین(اسرائیل) کے حملے کے بعد آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن (او.آئی.سی) کی ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں ایران نے اسرائیل پر مکمل پابندی کی مانگ کیا
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالیہان نے تمام مسلم ممالک سے کہا کہ اسرائیل سے تیل سمیت تمام طرح کی تجارت بند کی جائے اور جن ممالک کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ہے وہ اسرائیلی سفیروں کو اپنے ملک سے برطرف کرے
دوسری طرف خلیجی ممالک جسمیں بحرین،کویت،عمان،قطر،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہے نے مسقط میں میٹنگ کر فلسطین کیلئے 100 ملین ڈالر کی فوری مدد کا فیصلہ کیا تاکہ فلسطین میں آئے بحران کا سامنا فلسطین کر سکے،واضح ہو کہ اس سے پہلے خلیج ممالک نے امدادی سامان مصر کے العریش ایئرپورٹ بھیجے تھے تاکہ رفح گذرگاہ کے ذریعے غزہ پہنچ سکے لیکِن اب تک رفح گذرگاہ کھل نہیں پانے کی وجہ سے وہ امدادی سامان رفح سرحد کے سرحد پر ہی موجود ہے اور منتظر ہے کہ گذرگاہ کھلتے ہی غزہ جا سکے
او.آئی.سی و خلیجی ممالک نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے لگاتار حملے و ہسپتال پر بمباری کو خطرناک جرم بتاتے ہوئے عالمی طاقتوں سے فوری طور پر جنگ بندی کرانے کی مانگ کیا ہے اور جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں خطرناک انجام کا اشارہ بھی دیا ہے